بلوچستان میں خسرہ کی وباء پھیل گئی، 4 بچے جاں بحق، درجنوں متاثر

ویب ڈیسک  ہفتہ 16 جنوری 2021
پنجگور میں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر میڈیکل ٹیمیں بھیج دی گئیں ۔ فوٹو : فائل

پنجگور میں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر میڈیکل ٹیمیں بھیج دی گئیں ۔ فوٹو : فائل

بلوچستان میں خسرہ کی وباء پھیل گئی جس سے 4 بچے جاں بحق جب کہ درجنوں متاثر ہیں۔ 

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے توبہ اچکزئی میں ایک ہی خاندان کے 3 بچے خسرہ سے جاں بحق ہوگئے جب کہ علاقے میں درجنوں بچے متاثر ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے کہا ہے کہ وباء کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ویکسی نیشن جاری ہے۔

دوسری جانب ضلع پنجگور کی سب تحصیل گچک میں بھی خسرہ کی وبا ء سے 7  ماہ کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر متاثرہ علاقے میں میڈیکل ٹیمیں بھیج دی گئی ہیں۔

 

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔