- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
خواجہ آصف کو لاڈلےکی خواہش پر گرفتارکیا گیا، سعد رفیق
سیالکوٹ: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ گرفتاریوں کا احتساب سے کوئی تعلق نہیں، خواجہ آصف کو لاڈلے کی فرمائش پر گرفتار کیا گیا۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کے نام پر آمریت مسلط ہے، ملک کی واحد حکومت ہے جو فساد پیدا کرتی ہے، سیاست سے نابلد حکومتی وزرا حدوں کوکراس کر چکے ہیں، سارا دن سیاسی مخالفین کے خلاف بولتے رہتے ہیں، پوری دنیا میں پاکستان کا تماشا بنوا دیا گیا ہے۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ گرفتاریوں کا احتساب سے کوئی تعلق نہیں، خواجہ آصف کو لاڈلے کی فرمائش پر گرفتار کیا گیا، یہ گرفتاریاں سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے، پہلے نیب کے ذریعے یہ کام کیا گیا اب ایف آئی اے کوبھی اس کام پر لگادیا گیا ہے، لیکن گرفتاریاں ہمارے نظریے کو مضبوط کرتی ہیں، پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
لیگی رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم کے مقاصد بڑے ہیں، اس کا مقصد حکومت گرا کر اپنی حکومت بنانا نہیں بلکہ ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی ہے، اپوزیشن پھونک پھونک کر قدم رکھ رہی ہے، ملک چلانا بچوں کا کھیل نہیں، اناڑیوں کے ہاتھ میں ملک دے دیاگیا، ملک کو اس حکومت سے نجات دلانے نکلے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ آئین و قانون کی بالادستی کیلئے شفاف الیکشن کروایا جائے، عدالتوں پر دباوَ ڈالنے کا عمل اور سیاسی انتقام کا سلسلہ بند ہوناچاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔