15 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک  اتوار 17 جنوری 2021
لڑکی کو میڈیکل کیلئے شیخ زید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ترجمان پولیس . فوٹو : فائل

لڑکی کو میڈیکل کیلئے شیخ زید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ترجمان پولیس . فوٹو : فائل

رحیم یار خان: تھانہ صدر کے علاقے بستی برڑہ میں 15 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے  2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رحیم یار خان میں تھانہ صدر کے علاقے بستی برڑہ میں 15 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا، اور لڑکی کی نشاندہی پر دونوں ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق لڑکی کے والد نے بیان دیا کہ بیٹی گھر کا سامان لینے گئی اور واپسی پر 2 لڑکے اسے زبردستی ویران گھر میں لے گئے، اور وہاں جاکر دونوں ملزمان نے اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔

پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ لڑکی کے والد کی مدعیت  میں زیادتی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جب کہ لڑکی کو میڈیکل کیلئے شیخ زید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔