بھارت میں 13 سالہ بچی سے 9 ٹرک ڈرائیورز کی اجتماعی زیادتی

ویب ڈیسک  اتوار 17 جنوری 2021
نویں جماعت کی طالبہ کو ایک دن میں تین تین بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، فوٹو : فائل

نویں جماعت کی طالبہ کو ایک دن میں تین تین بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، فوٹو : فائل

بھوپال: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں 13 سالہ لڑکی کو ایک ٹرک ڈرائیور نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر دوسرے ڈرائیور کے حوالے کردیا اور اس طرح 9 ڈرائیورز یکے بعد دیگرے ایک ہی دن میں تین تین بار اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  نویں جماعت کی طالبہ کو دو ٹرک ڈرائیور مدھیہ پردیش کے ضلع اماڑیہ سے 11 جنوری کو اغوا کر کے جنگل لے گئے اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اس کے بعد دونوں سفاک ملزمان بچی کو ایک ڈھابے پر لائے اور پھر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

اس کے بعد سفاک ملزمان نے 13 سالہ بچی کو ڈھابے کے مالک اور دیگر چار ٹرک ڈرائیورز کے حوالے کردیا جنہوں نے معصوم کلی کو دن میں تین تین بار مسلا اور بے ہوش ہوجانے پر مردہ سمجھ کر سڑک کنارے پھینک گئے۔

بچی نے مدد کے لیے آنے والی گاڑیوں کو روکا تو ایک ٹرک ڈرائیور نے گھر پہنچانے کے بہانے ایک مرتبہ بھی بچی سے زیادتی کی اور دوبارہ ویرانے میں پھینک دیا۔

پولیس نے بچی کو اسپتال منتقل کیا جہاں طبیعت بہتر ہونے پر ملزمان کے نام بتائے جس پر پولیس نے ڈھابے کے مالک سمیت سات ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے جب کہ دو ٹرک ڈرائیورز فرار ہوگئے۔

بچی کے بیان کے مطابق اغوا کرنے والے دونوں ٹرک ڈرائیور نے 4 جنوری کو بھی اسے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔