- سینیٹ انتخابات میں بڑا معرکہ گیلانی اور حفیظ شیخ کے درمیان ہوگا
- ویڈیوز شیئرنگ ایپ ’’ لائیکی‘‘ کی مقبولیت میں اضافہ، پاکستان میں چوتھے نمبر پر آگئی
- کورونا کے ساتھ مٹاپے کی ’وبا‘ نے بھی دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا
- سینیٹ الیکشن؛ بلوچستان میں حکومتی اتحاد کی اپوزیشن کو 4 نشستیں دینے پیش کش
- متحدہ نے سینیٹ انتخابات میں پیپلز پارٹی کی پیشکش ٹھکرادی
- اسلامی تعلیمات نے جنوبی افریقا میں گینگ وار کے گڑھ کو امن کا گہوراہ بنادیا
- قطر میں پاکستانی افرادی قوت کو دگنا کریں گے، قونصل جنرل
- وزیراعظم کی اہلیہ بشری بی بی کا داتا دربار کے قریب پناہ گاہ کا دورہ
- ملکی اور عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافہ
- روپے کے مدمقابل ڈالر کی قدر میں کمی
- غریب آدمی ہوں زرضمانت کم رکھیں، قائم علی شاہ کی عدالت میں درخواست
- کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے فیلڈنگ کوچ جولین فاؤنٹین کا آپریشن کامیاب
- ’’پاوری گرل‘‘ سے متاثر ہوکر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والی تین خاتون پولیس اہل کار معطل
- خیبر پختون خوا میں پہلا خواجہ سرا جرگہ ممبر منتخب
- جہیز کی وجہ سے خودکشی کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پرغم وغصہ
- فرانس کے سابق صدر کو کرپشن پر قید کی سزا
- پلاسٹک کے کھلونوں میں کینسر کا سبب بننے والے کیمیکل بھی ہوسکتے ہیں، تحقیق
- یک خلوی جاندار میں دماغ کے بغیر یادداشت اور ذہانت کا راز دریافت
- بھارت میں نوجوان نے رکشے پر گھر بنا کر سب کو حیران کردیا
- کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اسلام آباد اور کوئٹہ کا میچ ملتوی
فارن فنڈنگ کیس کی تاریخ مقرر ہونا پی ڈی ایم کے دباؤ کا نتیجہ ہے، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے (فوٹو : اسکرین گریب)
راولپنڈی: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کی تاریخ مقرر ہونا ہمارے دباؤ کا نتیجہ ہے، امید ہے الیکشن کمیشن دباؤ میں نہیں آئے گا۔
الیکشن کمیشن کے سامنے 19 جنوری کو پی ڈی ایم احتجاج کے حوالے سے (ن) لیگ کے تنظیمی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پر دباؤ نہیں ڈالا جاسکتا، یہ تو پی ڈی ایم کا دباؤ ہے کہ اب سلیکٹڈ کی چیخیں سُنائی دے رہی ہیں، کل مولانا کی رہائش گاہ پے منعقدہ اجلاس میں مریم نواز شریک ہوں گی، فارن فنڈنگ کیس کی تاریخ 13 فروری طے ہوجانا ہمارے دباؤ ہی کا نتیجہ ہے، امید کرتے ہیں الیکشن کمیشن دباؤ میں نہیں آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگ پہلے ہی جیل کی چکیوں میں ہیں ہمیں کیسے ٹف ٹائم دیا جاسکتا ہے؟ کل دوپہر کو دو بجے پی ڈی ایم کا اہم اجلاس ہوگا، 31 جنوری کو سلیکٹڈ کے استعفے کی ڈیڈ لائن ہے، 19 جنوری کو مریم نواز پی ڈی ایم ریلی کا حصہ ہوں گی، وہ کہاں سے ریلی میں شامل ہوں گی؟ اس کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ کے حوالے سے اعتراف جرم کرلیا، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نالائق ہیں جنہیں چھپانے کے لیے ان کی جھوٹی تعریفیں کی جاتی ہیں، نواز شریف نے جو معیشت درست کی تھی سلیکٹڈ نے اس کا بیڑا غرق کردیا، 19جنوری کو وکلا، ڈاکٹرز، نرسز، کسان ان سب کو گھروں سے نکلنا ہوگا۔
یہ پڑھیں : فارن فنڈنگ کیس میں تفصیلات جمع کرادیں اب پی ڈی ایم کی باری ہے، شبلی فراز کی پریس کانفرنس
انہوں ںے وزیر اطلاعات شبلی فراز کی پریس کانفرنس سے قبل ان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پریس کانفرنس کے کچھ دیر بعد ایک موصوف پی آئی ڈی میں ڈگڈگی بجائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔