- عمران خان نے خطاب میں اپنے ہی ارکان اسمبلی کو چور کہہ دیا، یوسف رضا گیلانی
- کیپٹل ہل پر ایک بار پھر حملے کی اطلاعات، واشنگٹں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ
- سندھ میں انتخابی نتائج؛ پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کو 6 باغیوں کی تلاش
- ترکی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، کور کمانڈر سمیت 10 فوجی ہلاک
- الیکشن کمیشن کا وزیراعظم کے خطاب کا نوٹس، خصوصی اجلاس طلب کرلیا
- کھلے سمندر میں لانچ پر چھاپہ، 82 کروڑ روپے کی حشیش برآمد
- ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ رک گیا
- پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا احسان مانی اور وسیم خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
- ایل پی جی کی قیمت میں 22 روپے فی کلو گرام کمی
- پی ایس ایل میچز ملتوی؛ ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا طریقہ کار طے کرلیا گیا
- ترکی کا امریکا سے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ
- کرپشن کیس؛ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی پر فرد جرم عائد
- افغانستان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 7 افراد ہلاک
- سعودی عرب نے حوثی باغیوں کا ایک اور میزائل حملہ ناکام بنا دیا
- وزیر اعظم پر اعتماد کا ووٹ؛ قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا گیا
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کرنل اور 2 اہلکاروں نے خودکشی کرلی
- عمران خان کی حکومت کو اب کوئی نہیں بچا سکتا، بلاول بھٹو زرداری
- 5 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے مجرم کو سزائے موت
- شاہی محل کی دیوار اور سرپھرے نوجوان
- ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کی غیرمعمولی کمی
نیب ہوش کے ناخن لے اور میرے بارے میں غلط خبریں نہ چلوائے، سلیم مانڈوی والا

نیب ایسے ہتھکنڈے استعمال کرکے میری ساکھ متاثر نہیں کرسکتا، اعجاز ہارون میرا دوست ہے جس کے لیے جان بھی حاضر ہے (فوٹو : فائل)
اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ترجمان نیب ہوش کے ناخن لے اور مجھ سے متعلق جھوٹی و بے بنیاد خبریں چلوانے سے باز رہے۔
نیب ترجمان کے بیان پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اومنی گروپ کی جائیدادوں کے معاملے اور معاہدے سے میرا کوئی تعلق نہیں، اومنی گروپ نے پرائیویٹ ٹرانزیکشن کی جس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں بنتا، نیب میرے حوالے سے غلط خبریں نہ چلائے اور غلط بیانی سے باز رہے۔
سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ترجمان نیب کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیٰں، ایسے بیانات سے نیب کی اپنی رہی سہی ساکھ کا بھی نقصان ہوگا، نیب کی کارروائیوں کے حوالے سے عدلیہ، پارلیمنٹ اور سول سوسائٹی کی رائے قوم کے سامنے آ چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیب ایسے ہتھکنڈے استعمال کرکے میری ساکھ متاثر نہیں کرسکتا، نیب کا کردار سب کے سامنے آچکا ہے، اعجاز ہارون میرا دوست تھا اور رہے گا اور دوستوں کے لیے میری جان بھی حاضر ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔