- بچوں کو جینے دیجئے
- بابر اعظم کے بھائی کی ایچ پی سی میں پریکٹس موضوع بحث
- ون وے کی خلاف ورزی پر 10 ہزار چالان، 2 ہزار ڈرائیور زیر حراست
- ٹرمپ نے تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر1لاکھ 10ہزارڈالرجرمانہ ادا کردیا
- پلاسٹک تھیلیوں کی خرید و فروخت روکنے کیلئے کارروائیوں کی تیاری
- مہنگائی کی شرح میں مزید 1.42 فیصد اضافہ، 16.54 فیصد ہوگئی
- کراچی سے شکارپور جانے والی مسافر کوچ کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق
- بنی گالہ کے اطراف پولیس کا سرچ آپریشن
- روس کا فن لینڈ کی گیس سپلائی بند کرنے کا فیصلہ
- آصف علی زرداری کی مریم نواز سے متعلق عمران خان کے بیان کی شدید مذمت
- خاتون رکن کے مستعفی ہونے کے بعد اسرائیلی حکومت پارلیمنٹ میں اکثریت کھو بیٹھی
- مریم نواز کےخلاف عمران خان کی قابل افسوس زبان پر پوری قوم مذمت کرے، وزیراعظم
- مریم نواز سے متعلق عمران خان کے بیان پر خواجہ سعد رفیق کا ردعمل
- سانپ کے زہر کو غیر مؤثر کرنے والا مرکب دریافت
- دیوقامت اژدھے نے سڑک بلاک کردی
- میرا نام بار بار لیتی ہو، مریم تھوڑا دھیان کرو تمہارا خاوند ناراض نہ ہوجائے، عمران خان
- چوری کرنے والے بندر اور کتے کی جوڑی، دلچسپ ویڈیو وائرل
- مالی سال 23-2022 کا وفاقی بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا
- 25 سے 29 مئی کے دوران اسلام آباد مارچ کریں گے، عمران خان
- سعودی عرب میں 19 سالہ لڑکی آپریشن کے بعد لڑکا بن گئی
ریلوے میں مالی بحران شدید،ملازمین کے اوورٹائم پرپابندی

بلاوجہ اوور ٹائم نہ لینے اور تمام کام دفتری اوقات کار میں ہی مکمل کرانے کی ہدایت فوٹو:فائل
راولپنڈی: پاکستان ریلوے نے شدید مالی بحران کے باعث ریلوے کے تمام دفاترز،ساتوں ڈویژنز،ہیڈ کوارٹر ،ورکشاپوں اور ریلوے پولیس میں اوور ٹائم پر فوری پابندی لگا دی ہے یہ پابندی غیر معینہ مدت تک لگائی گئی ہے۔
اس پابندی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے،نوٹیفکیشن میں تمام دفاتر،ورکشاپوں کے سربراہان اور افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کسی بھی ملازم سے بلاوجہ اوور ٹائم نہ لیا جائے اور سرکاری کام کو تقسیم کر کے دفتری اوقات کار میں ہی مکمل کرایا جائے،پاکستان ریلوے میں پہلی بار اوور ٹائم پر پابندی لگائی گئی ہے۔
اس پابندی پر ریلوے تنظیمیں سراپا احتجاج بن گئی ہیں، ریلوے تنظیموں کے قائدین مبارک حسین ،عامر رضا،آفتاب شاہ،خرم راٹھور،راشد اقبال،چودہری عامر نے یہ پابندی فوری ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کے پابندی ختم نہیں کرنا تو فوری طور پر ملازمین کی تنخواہوں میں100فیصد اضافہ کر دیا جائے اور اعلان کیا ہے کے اوور ٹائم بحال نا ہوا تو ملک بھر کے اسٹیشنوں،ڈویژنوں پر احتجاج ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔