شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے پولیس چیک پوسٹ کو بارودی مواد سے اڑا دیا

ویب ڈیسک  پير 18 جنوری 2021
واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس فوٹو: فائل

واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس فوٹو: فائل

میرانشاہ: شمالی وزیرستان میں زیر تعمیر پولیس چیک پوسٹ کو نامعلوم افراد نے بارودی مواد سے اڑا دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میں دتہ خیل روڈ پر گاؤں احمد خیل بابری اڈہ کے قریب زیر تعمیر پولیس چیک پوسٹ کو نامعلوم افراد نے بارودی مواد سے اڑا دیا۔ شر پسند رات کی تاریکی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت چیک پوسٹ پر کوئی موجود نہیں تھا اس لئے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔