منشیات فروشوں نے پولیس ٹیم پر گاڑی چڑھا دی، اہلکار شہید

ویب ڈیسک  پير 18 جنوری 2021
شہید اہلکار ڈی ایس پی درخشاں آفس میں تعینات تھا، ایس ایس پی جنوبی۔ فوٹو: فائل

شہید اہلکار ڈی ایس پی درخشاں آفس میں تعینات تھا، ایس ایس پی جنوبی۔ فوٹو: فائل

کراچی: ڈیفنس فیز 5 میں  منشیات فروشوں نے کارروائی کے دوران پولیس اہلکار پر کار چڑھا دی، کار کی ٹکر سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

ایس ایس پی جنوی کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کے دوران منشیات فروشوں نے پولیس اہلکار پر کار چڑھا دی، کار کی ٹکر سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق شہید اہلکار ڈی ایس پی درخشاں آفس میں تعینات تھا، پولیس نے منشیات فروش کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔