- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
فہد ملک قتل کیس کے ملزمان کا ٹی وی کیمرہ مین پر بدترین تشدد
اسلام آباد: فہد ملک قتل کیس کے ملزمان نے ٹی وی کیمرہ مین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنادیا۔
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں فہد ملک قتل کیس کی سماعت ہوئی تو ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے بعد جب ملزمان باہر نکلنے لگے تو نجی ٹی وی کے کیمرہ مین کو فوٹیج بناتے دیکھ کر طیش میں آگئے اور اپنے وکیل و دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس پر حملہ کردیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: فہد ملک قتل کیس کا مرکزی ملزم راجہ ارشد گرفتار
جیل سے آئے قیدی راجہ ارشد، نعمان اور ہاشم نے ہتھکڑیوں سے کیمرہ مین پر تشدد کیا۔ پولیس کی موجودگی میں ملزمان اور وکلا نے کیمرہ مین ناصر مغل پر تشدد کیا۔ ہتھکڑی لگے ملزمان وکیل کیساتھ کیمرہ مین کو پیٹتے رہے لیکن پولیس تماشا دیکھتی رہی۔
کیمرہ مین ناصر مغل تشدد سے لہولہان ہوگیا اور اس کا موبائل فون بھی توڑ دیا گیا۔ بعدازاں مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضابطے کی کارروائی عمل میں لانا شروع کی۔ ترجمان پولیس کے مطابق زخمی کیمرہ مین کا میڈیکل کروایا جارہا ہے اور واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔