راولپنڈی کے تاجر کو افغانستان سے بھتے کی دھمکی

ویب ڈیسک  پير 18 جنوری 2021
نامعلوم ملزمان فون پر پہلے ایک کروڑ بھتہ مانگ رہے تھے اور اب 50 لاکھ روپے کا مطالبہ کررہے ہیں، تاجر کا بیان۔ فوٹو:فائل

نامعلوم ملزمان فون پر پہلے ایک کروڑ بھتہ مانگ رہے تھے اور اب 50 لاکھ روپے کا مطالبہ کررہے ہیں، تاجر کا بیان۔ فوٹو:فائل

 راولپنڈی: تھانہ سٹی کے علاقے میں تاجر کو افغانستان سے دھمکی آمیز کالیں موصول ہوئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تاجر کو افغانستان سے موبائل فونز کے ذریعے بھتے کی ادائیگی کے دھمکی آمیز کالیں ملی ہیں، تاجر نے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرادیا ہے۔ پولیس کے مطابق تاجر کو دھمکیاں ملنے پر ٹیلی گراف ایکٹ اور دھمکیاں دیئے جانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تاجر کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ سٹی راولپنڈی میں درج کیا گیا ہے، جس میں تاجر نے بیان دیا ہے کہ نامعلوم ملزمان فون پر پہلے ایک کروڑ بھتہ مانگ رہے تھے اور 50 لاکھ روپے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔