پیپلزپارٹی کا نوشہرہ کے ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کی حمایت کا اعلان

ویب ڈیسک  پير 18 جنوری 2021
پیپلزپارٹی ناصرف (ن) لیگ کے امیدوار کی حمایت کرے گی بلکہ الیکشن مہم میں بھی حصہ لیں گے، فیصل کریم کنڈی۔ فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی ناصرف (ن) لیگ کے امیدوار کی حمایت کرے گی بلکہ الیکشن مہم میں بھی حصہ لیں گے، فیصل کریم کنڈی۔ فوٹو: فائل

پشاور: پیپلزپارٹی نے نوشہرہ کے ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پیپلزپارٹی نے خیبرپختون خوا کے حلقہ پی کے 63 نوشہرہ کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

مسلم لیگ (ن ) کے رہنما  امیر مقام کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ہم پی ڈی ایم کا حصہ ہیں اور (ن) لیگ کا ساتھ دیں گے، پیپلزپارٹی ناصرف (ن) لیگ کے امیدوار کی حمایت کرے گی بلکہ الیکشن مہم میں بھی حصہ لیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔