ماہرہ کا ایک بار پھر چھوٹی اسکرین پر واپسی کا اعلان

ویب ڈیسک  پير 18 جنوری 2021
ڈرامہ ’ہمسفر‘ کے بعد لوگوں نے مجھے بہت پیار اور محبت دی، اداکارہ ۔ فوٹو : فائل

ڈرامہ ’ہمسفر‘ کے بعد لوگوں نے مجھے بہت پیار اور محبت دی، اداکارہ ۔ فوٹو : فائل

 کراچی: مشہور اداکارہ ماہرہ خان نے ایک بار پھر ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی کا اراداہ ظاہر کیا ہے۔

ایک انٹریو میں ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جب میں قرنطینہ میں تھی تو میں نے بہت سے ڈراموں کی اسکرپٹ پڑھیں، میں ڈرامہ کی طرف واپس آنا چاہتی ہوں کیوں کہ ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ کے بعد سے مجھے لوگوں نے بہت پیار اور محبت دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ کو 2021 میں 10 سال مکمل ہوجائیں گے اور اداکار کے طور میرا سفر بس اتنا ہی ہے۔

ماہرہ خان نے مزید کہا کہ بن روئے اور سپر اسٹار کی شوٹنگ کے دوران مجھے کئی بار ڈانٹ بھی پڑی جب کہ میں خود شوٹنگ کے دوران تھک بھی جاتی تھی تاہم ڈرامہ انڈسٹری میں میرا سفر بہت خوبصورت رہا۔ اداکارہ نے کہا کہ مجھے ہمیشہ سے ہی ہمایوں سعید اور فواد خان کے ساتھ کام کرکے مزہ آیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔