معروف بھارتی ہدایت کار عباس ظفر نے ہندو انتہاپسندوں کے آگے گھٹنے ٹیک دیے

ویب ڈیسک  پير 18 جنوری 2021
بی جے پی نے سیف علی خان سے بھی ’’تانڈو‘‘ میں کام کرنے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔ فوٹو : فائل

بی جے پی نے سیف علی خان سے بھی ’’تانڈو‘‘ میں کام کرنے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔ فوٹو : فائل

 ممبئی: بھارتی ہدایت کار عباس ظفر نے بھی ہندو انتہاپسندوں کے آگے گھٹنے ٹیک دیے اور معافی مانگ لی ہے۔

گزشتہ روز بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کو ویب سیریز ’’تانڈو‘‘ میں کام کرنے پر ہندو انتہاپسند جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانابناتے ہوئے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا تھا اور ویب سریز کے ہدایت کار علی عباس ظفر سے متنازع مناظر ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سیف علی خان ایک بار پھر ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر

ہندو انتہاپسند اور بی جے پی کی جانب سے شدید ردعمل کے سامنے آنے کے بعد ویب سیریز کے ہدایت کار علی عباس ظفر نے گھٹنے ٹیک دیے اور ٹوئٹر پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ’ٹانڈو‘ ویب سیریز بنانے کا مقصد کسی کے مذہبی،سیاسی جذبات کو بھڑکانا یا دل آزاری نہیں تھا، اگر ویب سیریز میں دکھائے گئے مناظر سے کسی کو دکھ پہنچا ہے تو اس کے لیے پوری ٹیم معافی مانگتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔