واشنگٹن میں سیکیورٹی الرٹ جاری، جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں معطل

ویب ڈیسک  پير 18 جنوری 2021
کیپٹل ہل سے کچھ ہی فاصلے پر آگ بھڑکنے اور دھوئیں کے بادل اٹھنے کے بعد سیکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا(فوٹو، فائل)

کیپٹل ہل سے کچھ ہی فاصلے پر آگ بھڑکنے اور دھوئیں کے بادل اٹھنے کے بعد سیکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا(فوٹو، فائل)

 واشنگٹن: امریکی دارالحکومت میں اچانک آگ بھڑکنے اور  دھواں اٹھنے کے باعث کیپٹل ہل میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنا پڑا اور نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری کی ریہرسل بھی معطل کردی گئی۔ 

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیپٹل ہل جہاں دو روز بعد نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری منعقد ہونے والی ہے اس سے کچھ ہی دور اچانک آگ لگ گئی اور دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھای دیے۔ اس کے فوری بعد تقریبِ حلف برداری کی تیاریاں روک دی گئیں اور سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا گیا جس کے بعد یہ علاقہ مکمل طورپربند کردیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: امریکی پارلیمنٹ کو بدستور خطرہ، مسلح شخص کی عمارت میں گھسنے کی کوشش

واضح رہے کہ 6 جنوری کو امریکی کانگریس پر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے کے بعد واشنگٹن ڈی سمیت امریکا کی 50 ریاستوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ دارالحکومت واشنگٹن میں نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری کو درپیش سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 22 ہزار سے زائد فوجی اہل کار تعینات کیے گئے ہیں۔

کیپٹل ہل میں 6 جنوری کو کانگریس پر ہونے والے حملے میں 5 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس واقعے کو امریکی تاریخ میں ایک فیصلہ کُن موڑ بھی قرار دیا جارہا ہے اور اس کے بعد صدر ٹرمپ کے خلاف کانگریس سے دوسری بار مؤاخذے کی تحریک بھی منظور کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں گذشتہ ہفتے دو ہفتوں کے واقعات کے پیش نظر نومنتخب صدر بائیڈن کی حلف تقریب برداری کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔