بلوچستان میں شدید سردی؛ درجہ حرارت منفی 4 تک جانے كا امكان 

اے پی پی  پير 18 جنوری 2021
بلوچستان كے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جب كہ شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا، محکمہ موسمیات ۔ فوٹو : فائل

بلوچستان كے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جب كہ شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا، محکمہ موسمیات ۔ فوٹو : فائل

 کوئٹہ: محكمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان كے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جب كہ شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا اور درجہ حرارت منفی 4 تک جانے كا امكان ہے۔

محكمہ موسمیات كے مطابق كوئٹہ میں موجودہ  درجہ حرارت منفی 2 ریكارڈ كیا گیا جب كہ كوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ حرجہ حرارت منفی 4 تک جانے كا امكان ہے ۔

محكمہ موسمیات كے مطابق زیارت میں  كم سے كم درجہ حرارت منفی 2 ریكارڈ کیا گیا جب كہ قلات میں موجودہ  درجہ حرارت منفی 1 ریكارڈ كیا گیا ہے اور بلوچستان كے ساحلی علاقہ گوادر میں  درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریكارڈ كیا گیا۔

محكمہ موسمیات مطابق  كوئٹہ میں  ہوا میں  نمی كا تناسب  17 فیصد گوادر میں 59 فیصد سبی میں 25 نوكنڈی میں ہوا میں نمی كا تناسب 13 فیصد ریكارڈ كیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔