- سینیٹ الیکشن؛ آصف زرداری کا ووٹ کاسٹ کرنے اسلام آباد روانگی کا امکان
- پاکستان کا بھارتی یاتریوں کو کرتارپورصاحب آنے سے روکنے کا معاملہ اٹھانے کا فیصلہ
- خیبرپختونخوا کے ہیلتھ ورکرز کی کورونا ویکسی نیشن میں تیزی
- اپوزیشن ملکی مفادات کے مخالف ایجنڈے پر چل رہی ہے، عثمان بزدار
- سام سنگ نے 50 میگا پکسل کیمرا سینسر پیش کردیا
- طلاق کا ہرجانہ: خاتون نے گھریلو کام کاج اور بچے پالنے کا معاوضہ مانگ لیا!
- پی ایس ایل 6میں چوکوں، چھکوں کی برسات جاری
- جوکووک کیریئر کو طول دینے کے خواہاں
- اسپورٹس راؤنڈ اپ
- اے این پی رہنما کے اغوا کے بعد قتل کے خلاف بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہڑتال
- چیئرمین پی سی بی کواپنی کرسی کی فکرپڑ گئی
- رضوان قسمت کے دھنی نکلے،گیند وکٹ کو لگی مگربیلز نہ گریں
- 100ٹی20 وکٹیں، شاہین نے بمرا سے کم عمرترین بولر کا اعزاز چھین لیا
- ’’شوہر سے کہو کپتانی چھوڑ دے،میں جوئے میں رقم ہارگیا‘‘ مسزفنچ کو پیغام
- ’’ٹاس جیتو مقابلہ جیتو‘‘ روایت 10 ویں میچ میں بھی برقرار
- بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلیے ویزوں اور سیکیورٹی کی ضمانت چاہیے، چیئرمین پی سی بی
- یونائیٹڈغلطیاں نہ دہرانے کے لیے پْرعزم
- بھارت آئی پی ایل کی کمائی بچانے کیلیے عالمی ایونٹس کا دشمن بن گیا
- ہنزہ حسن آباد میں گلیشیائی جھیل کے پھٹنے کا خطرہ
- سندھ معدنی ذخائر سے مالا مال مگر اعداد و شمار دستیاب نہیں
چینی انجینئر کو اغوا کرنے والا دہشت گرد گرفتار

صوبائی حکومت کی جانب سے ملزم کی گرفتاری پر 50 لاکھ روپے انعام مقرر تھا (فوٹو: فائل)
پشاور: سی ٹی ڈی مردان ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے چینی انجنئیر کو اغوا کرنے والے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا جس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی مردان ریجن نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تھانہ لوند خوڑ اور تھانہ درگئی ملاکنڈ کو قتل اور اغوا سمیت دہشت گردی کے دیگر مقدمات میں مطلوب خطرناک دہشت گرد دلارم عرف جواد ولد فضل رحیم ساکن کالو شاہ لونڈ خوڑ کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے دو ہینڈ گرینڈ، ایک پستول اور 15 کارتوس برآمد ہوئے۔
پولیس کے مطابق مذکورہ دہشت گرد ضلع ملاکنڈ اور ضلع مردان میں متعدد مقدمات میں مطلوب تھا، ملزم سال 2008ء میں ملاکنڈ پاور پراجیکٹ میں کام کرنے والے چینی انجینئر مسٹر یانگ کو اغوا کرنے اور زخمی کرنے میں بھی ملوث تھا۔ صوبائی حکومت نے اس کی گرفتاری پر 50 لاکھ روپے انعام مقرر کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔