- وزیر اعظم پر اعتماد کا ووٹ؛ قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا گیا
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کرنل اور 2 اہلکاروں نے خودکشی کرلی
- عمران خان کی حکومت کو اب کوئی نہیں بچا سکتا، بلاول بھٹو زرداری
- 5 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے مجرم کو سزائے موت
- شاہی محل کی دیوار اور سرپھرے نوجوان
- ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کی غیرمعمولی کمی
- یقین ہے پی ایس ایل 6 کے باقی میچز مکمل کرلیے جائیں گے، وسیم خان
- میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں پر فائرنگ سے 38 افراد ہلاک
- وزیراعظم عمران خان کی ایم کیوایم قیادت کو ملاقات کی دعوت
- چین میں ارب پتیوں کی تعداد مزید بڑھ کر 1,058 ہوگئی
- اقتدار کی خاطر خاموش نہیں بیٹھوں گا عہدے کے لیے مقصد نہیں بدل سکتا، وزیراعظم
- وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات
- ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے 3 لاکھ ٹن گندم کا درآمدی آڈر دینے کا فیصلہ
- حکومت کا صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار بنانے کا اعلان
- سینیٹ انتخابات میں اپ سیٹ: کیا پی ٹی آئی کوئی سبق سیکھے گی؟
- ایم کیوایم لندن کےدہشت گردواحد حسین کےجےآئی ٹی میں انکشافات
- الیکشن کمیشن نے ملک میں جمہوریت کا وقار مجروح کیا ہے، وزیر اعظم
- ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کا 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ
- شبلی فراز کا ’پارٹی گرل‘ کے انداز میں جیت کی خوشی کا اظہار
- پی ایس ایل کو کسی کی نظر لگ گئی، حسن علی
زین آفندی قتل کیس میں پانچ افغان ڈاکو گرفتار

گرفتار افغان باشندوں کو محمود آباد چینسر گوٹھ سے حراست میں لیا گیا جنہوں ںے کچرا چننے والے بچوں کو بھی استعمال کیا (فوٹو : فائل)
کراچی: ایسٹ زون پولیس نے مزار قائد کے وی آئی پی گیٹ کے سامنے کاسموپولیٹن سوسائٹی میں بنگلے کے اندر گھس کر لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر تاجر زین حسن آفندی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے الزام میں پانچ ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے ڈاکو افغان باشندے ہیں جنھیں چند روز قبل محمود آباد کے علاقے چینسر گوٹھ کے قریب سے حراست میں لیا گیا، گرفتار ڈاکوؤں میں عمران، رحمت اللہ، فیضان اور آغا گل شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے واردات کے لیے کچرا چننے والے افغانی بچوں کو استعمال کیا تھا تاہم پولیس گرفتار ڈاکوؤں سے ان کے گروہ میں شامل دیگر ساتھیوں سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ 6 جنوری بروز بدھ کی صبح ڈاکوؤں کے 5 رکنی گروہ نے سندھ مدرسۃ السلام کے بانی حسن علی آفندی کے پوتے زین حسن آفندی کو ان کے بیڈ روم میں اہلیہ کے سامنے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
واقعے کے بعد کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے زین آفندی کے گھر کا دروہ کیا تھا جس کے بعد انھوں نے ایس ایس پی ایسٹ کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی جس کے کچھ روز کے بعد آئی جی سندھ مشتاق مہر نے ڈی آئی جی سی آئی اے عارف حنیف کی سربراہی میں بھی ایک ٹیم تشکیل دی تھی
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔