سیکیورٹی خدشات،الیکشن کمیشن کے باہراحتجاج کاشیڈول تبدیل

خالد محمود / عمران اصغر  منگل 19 جنوری 2021
ریلیوں کی قیادت اب دوسرے درجے کے رہنما کرینگے، ذرائع۔  فوٹو: فائل

ریلیوں کی قیادت اب دوسرے درجے کے رہنما کرینگے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد / راولپنڈی: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن کے سامنے آج ہونے والے احتجاج کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام کارکن کشمیر چوک میں جمع ہوں گے اور مرکزی قیادت کے ساتھ الیکشن کمیشن پہنچیں گے۔ اجلاس میں پی ڈی ایم قیادت کو درپیش سیکیورٹی خطرات کا جائزہ لیا گیا اور شرکاء سے رائے لی گئی۔ جس پر پی ڈی ایم  کی قیادت نے پلان اور شیڈول تبدیل کردیا۔

مریم نواز شریف پارک پنڈی کی بجائے سرینا چوک سے احتجاج میں شریک ہونگی۔ مولانا فضل الرحمان بھی موٹر وے چوک کی بجائے سرینا چوک سیالیکشن کمیشن جائیں گے۔ ریلیوں کی قیادت اب دوسرے درجے کے رہنما کرینگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔