- آرمی چیف کا چولستان کے صحرا میں جاری تربیتی مشقوں کا دورہ
- پی ڈی ایم کا آج قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
- وزیراعظم اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہوں گے یا کامیاب؟ فیصلہ آج ہوگا
- سبی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
- وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے کتنے ووٹ درکار؟
- ینگ ڈاکٹرز کا او پی ڈیز سے بائیکاٹ کا تیسرا روز، مزیض رل گئے
- الیکشن کمیشن کا سینیٹ انتخابات سے قبل خواتین ارکان کو فنڈز دینے کا نوٹس
- ڈالر کی قدر کو ایک بار پھر تنزلی کا سامنا
- عورت مارچ کا 8 مارچ کو کراچی میں دھرنے کا اعلان
- امریکا نے عالمی عدالت کی اسرائیل کے جنگی جرائم پرتفتیش کی مخالفت کردی
- کراچی کرپشن کیس میں فرانس کے سابق وزیردفاع کو سزا، وزیراعظم بری
- وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس، عامر لیاقت شریک نہیں ہوئے
- کراچی میں گرمی کا پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ بھی عبور کرگیا
- پیدائشی بچوں میں یرقان کا پتا لگانے والا دنیا کا پہلا سسٹم
- کیا الٹراساؤنڈ سے موٹاپا کم کیا جاسکتا ہے؟
- سینیٹ الیکشن میں ہمارے 16 ارکان نے پیسے لیکر خود کو بیچا، وزیراعظم کا اعتراف
- ممبئی کی مشہور ’کراچی بیکری‘ ہندو انتہا پسندوں کے حملوں کے باعث بند
- سنٹرل جیل کراچی سے لاپتہ شخص کی بازیابی کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ طلب
- سرائیکی ثقافتی دن سرکاری سطح پر کب منایا جائے گا؟
- ملک میں مسلسل پانچویں روز بھی سونے کی قیمت میں کمی
خود دار بچے نے سرکاری امداد لینے سے انکار کر دیا

تعلیمی اخراجات اور 60 ہزار روپے تک دے سکتے ہیں، اسسٹنٹ بیت المال۔ فوٹو: فائل
کراچی: خود دار بچے نے سرکاری امداد لینے سے انکار کر دیا۔
ناظم آباد کے علاقے پاپوش نگر میں گھر کے تیارہ کردہ ڈونٹس، میکرونی، پیزا اور گلاب جامن فروخت کر کے اپنے والدین اور بہن بھائیوں کی کفالت کرنے والے 13 سالہ بچے کی ویڈیو فیس بک‘ پر پھیلنے کے بعد پاکستان بیت المال کی جانب سے انھیں امداد دینے کے لیے رابطہ کیا گیا جس پر عبدالوارث نے کوئی بھی مدد لینے سے معذرت کر لی۔
پاکستان بیت المال کے اسسٹنٹ ایاز حسین شیخ نے ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو میں بتایا کہ مینیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس نے عبدالوارث کی وڈیو دیکھ کر ان کی فوری مدد کے احکام جاری کیے ، ہم ان کی 50 سے 60 ہزار روپے تک کی امداد کر سکتے ہیں اس سے یہ اپنا جو بھی کام کرنا چاہیں اگر یہ تعلیم حاصل کرنا چاہیں، تو ہم پالیسی کے مطابق ان کی اور ان کے بہن بھائیوں کی بھی مدد کریں گے، لیکن یہ خود دار ہیں، کہتے ہیں کہ کسی کی کوئی مدد نہیں چاہیے۔
سنڈے ایکسپریس کو انٹرویو دیتے ہوئے عبدالوارث نے کہا کہ میں اپنی محنت سے کام آگے بڑھانا چاہتا ہوں، میں کسی کی بھی امداد نہیں لوں گا، کم عمر عبدالوارث سے خصوصی گفتگو اتوار، 24 جنوری کو ’’سن ڈے ایکسپریس‘‘ میں شایع ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔