کے ٹوکے قریب لاپتہ امریکی نژاد روسی کوہ پیما ایلکس گولڈ فارب کی لاش مل گئی

ویب ڈیسک  منگل 19 جنوری 2021
لاش کی تصاویر لے کر فارب کے خاندان کو تصدیق کے لیے بھیجی گئیں تھیں: فوٹو: فائل

لاش کی تصاویر لے کر فارب کے خاندان کو تصدیق کے لیے بھیجی گئیں تھیں: فوٹو: فائل

گلگت بلتستان: کے ٹوسے آٹھ کلومیٹر دور’بروڈ پیک‘ نامی چوٹی کوسرکرنے کی کوشش کرنے والے لاپتہ امریکی نژاد روسی کوہ پیما ایلکس گولڈ فارب کی لاش مل گئی۔

پاکستانی حکام کی جانب سے کے ٹوسے آٹھ کلومیٹردور’بروڈ پیک‘ نامی چوٹی کو سرکرنے کی کوشش کرنے والے لاپتہ امریکی نژاد روسی کوہ پیما ایلکس گولڈ فارب کی موت کی تصدیق کردی گئی ہے۔ سرد موسم کے دوران ریسکیوآپریشن متاثرہونے کے باعث کوہ پیما کی لاش ایک دن تلاش کے بعد مل گئی ہے۔

ٹورسٹ کمپنی کے مطابق ایلکس اپنے ساتھی کوہ پیما زولٹن سلانکوکے ہمراہ پستورکی چوٹی پرپہنچ چکے تھے جو چھ ہزارسے زیادہ میٹراونچائی پرہے۔  یہاں سے زولٹن سلانکو نے خراب موسمی حالات کے سبب واپسی کا فیصلہ کیا جبکہ ایلکس نے اپنا سفرجاری رکھا تھا۔ اس مقام سے انھوں نے اپنا آخری ریڈیو پیغام بھی جاری کیا تھا جس کے بعد سے ان کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوسکا۔

ریسکیوٹیم کی جانب سے ملنے والی لاش کی تصاویر لے کر فارب کے خاندان کو تصدیق کے لیے بھیجی گئیں تھیں۔

واضح رہے کہ کے ٹو کو موسم سرما میں فتح کرنے کی مہم میں مجموعی طورپر18 ممالک کے 58 کوہ پیماؤں نے حصہ لیا تھا، ان میں پانچ خواتین بھی شامل تھیں۔ اب تک اس میں تین کوہ پیما زخمی ہو کراس مہم سے باہر ہوچکے ہیں جبکہ سرجیو مینگوت نامی کوہ پیما مہم کے دوران گر کر زخمی ہوئے اور بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔