- سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی مبینہ خرید و فروخت؛ پی ٹی آئی رکن اسمبلی سے ثبوت طلب
- شاہین آفریدی کا شاہد آفریدی کی بیٹی سے رشتہ طے پاگیا
- عقیدۂ ختم نبوّت کی اہمیت و فضیلت
- ملک میں کورونا وبا سے مزید 39 افراد جاں بحق
- لڑکی سے زیادتی میں ملزمان کی بیویاں بھی ملوث تھیں، عدالت میں انکشاف
- ’’بائیو ان سیکیور ببل‘‘ کے ذمہ دار ڈاکٹر نے نوشتہ دیوار پڑھ لیا
- پی ایس ایل ؛عالمی وبا کے حوالے سے انشورنس نہ ہوسکی
- ’’آپ کی وجہ سے پی ایس ایل کو ملتوی کیا گیا‘‘ شائق کا سیمی پرطنز
- لاہور قلندرز کے تحت ملک کی سب سے بڑی ہاکی لیگ کراچی میں ہوگی
- پی ایس ایل 6: غیرملکی کرکٹرزکی دستیابی بڑا مسئلہ
- ٹیسٹ چیمپئن شپ؛ بھارت نے فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا
- کراچی کے طلبا انگریزی میں کمزور، 50 فیصد E.D.C گریڈ میں پاس
- ہوا میں اڑتے سمندری جہازوں کا بصری دھوکہ، کیمرے میں قید
- چینی خلائی جہازسے مریخی سطح کی حیرت انگیز تصاویر موصول
- امیر ملکوں کی وجہ سے کورونا وبا مزید 7 سال مسلط رہ سکتی ہے، ماہرین
- لاہورسفاری میں ٹرین چلانے سمیت مختلف منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
- لاہور سفاری میں برسوں بعد رائل بنگال ٹائیگر اور عربین آڈکس کے ہاں بچوں کی پیدائش
- پنوں عاقل کے قریب کراچی ایکسپریس کی 8 بوگیاں الٹ گئیں، خاتون جاں بحق
- جاوید آفریدی کی جانب سے عشائیہ؛ سیمی نے باربی کیو بناکر پارٹی کو یادگار بنا دیا
- یوسف رضا گیلانی اور متحدہ رہنما خالد مقبول کے درمیان ملاقات
بیڑی دیر سے لانے پر باپ نے 10 سالہ بیٹے کو آگ لگادی

بچے کا جسم 90 فیصد جھلس گیا ہے اور اس کی حالت انتہائی تشیوشناک ہے، بھارتی پولیس
حیدر آباد دکن میں سنگدل باپ نے بیڑی دیر سے لانے پر 10 سالہ بیٹے کو آگ لگادی جس سے وہ 90 فیصد جھلس گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد دکن میں بلو نامی شخص نے رات 9.30 بجے اپنے 10 سالہ بیٹے کو بیڑی لینے کے لیے قریبی دکان بھیجا لیکن چرن نے واپسی آنے میں دیر کردی اور وہ آدھے گھنٹے بعد گھر واپس لوٹا۔
چھٹی جماعت میں زیر تعلیم چرن کے تاخیر سے بیڑی لانے پر غصے میں بیٹھے سنگدل باپ پہلے بیٹے پر زور زور سے چلایا اس دوران بچے کی ماں نے بیچ بچاو کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہی۔
بعد ازاں بلو نے اپنے بیٹے پر تیل چھڑکا اور پھر بیڑی پینے کے لیے ماچس جلائی جو اپنے بیٹے کے اوپر پھینک دی اور وہ اپنی جان بچانے کے لیے گھر سے باہر بھاگنے لگا اور گھر سے تھوڑی دور جا کرنہر میں چھلانک لگا کر اپنی جانب بچائی۔
پولیس کے مطابق وہاں موجود انسانی حقوق کی کارکن نے بچے کی جانب بچانے کے لیے اس پر مزید پانی پھینکا اور اسے فوری طور پر گاندھی اسپتال منتقل کیا جہاں اس کا علاج جاری ہے تاہم اس کا جسم 90 فیصد جل چکا ہے اور اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
دوسری جانب پولیس نے بلو کو حراست میں لے لیا ہے جو اس وقت نشے کی حالت میں تھا جب کہ بلو نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ مجھے چرن پر صرف بیڑی لانے میں دیر کرنے پر غصہ نہیں تھا بلکہ وہ اپنی پڑھائی پر بھی توجہ نہیں دیتا تھا اور آج بھی ٹیوشن پڑھنے نہیں گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔