ٹیسٹ میں فیل ہونے پرطالبعلم نے اسکول کی چھت سے چھلانگ لگا دی

ویب ڈیسک  منگل 19 جنوری 2021

خودکشی کی کوشش میں طالبعلم کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹی ہے۔

خودکشی کی کوشش میں طالبعلم کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹی ہے۔

 راولپنڈی: ٹیسٹ میں فیل ہونے پرطالبعلم نے خودکشی کی غرض سے اسکول کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی۔

راولپنڈی میں تلسہ روڈ پردسویں جماعت کے طالب علم متین نے ٹیسٹ میں فیل ہونے پراسکول کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی، جس سے طالبعلم شدید زخمی ہوگیا۔

امدادی ٹیم نے طالبعلم کوشدید زخمی حالت میں بے نظیراسپتال منتقل کردیا ہے۔ خودکشی کی کوشش میں طالبعلم کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔