نومسلم آرزو اور علی اظہر کے نکاح کے گواہان اشتہاری قرار

کورٹ رپورٹر  منگل 19 جنوری 2021
عدالت نے ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالت نے ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

 کراچی: کم عمر شادی کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے کہ مقامی عدالت نے آرزو اور علی اظہر کے نکاح کے گواہان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں عدالت کے روبرو آرزو کی کم عمری کی شادی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے نومسلم آرزو اور علی اظہر کے نکاح کے گواہان کو اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

یہ بھی پڑھیں: نومسلم آرزو فاطمہ کا والدین کے ساتھ جانے سے پھر انکار

عدالت نے مقدمے کو ٹرائل کے لئے سیشن عدالت بھیج دیا۔ پولیس کے مطابق نکاح کے گواہان دانش اور حبیب مقدمے کے اندراج کے بعد سے مفرور تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔