- ایل پی جی مزید مہنگی کردی گئی، فی کلو گرام قیمت 160 ہوگئی
- آصف زرداری، فواد چوہدری نااہلی کیسز پر قومی اسمبلی اور سینیٹ سے رائے طلب
- مریخی صحرا میں بھٹکتے تین ننھے جاسوس
- ملک میں کورونا وبا نے مزید 36 افراد کی جان لے لی
- جوچاہتے تھے وہ مل گیا، سپریم کورٹ نے قابل شناخت بیلٹ کا کہہ دیا، اٹارنی جنرل
- سینیٹ الیکشن میں اب سیکریسی نہیں ہوگی، پارٹی تناسب سے نمائندگی ہوگی، فیصل جاوید
- الیکشن کمیشن بار کوڈ یا سیریل نمبرکے تحت سینیٹ بیلٹ پیپر بنائے، شبلی فراز
- سابق گورنر خیبر پختونخوا جنرل (ر) علی محمد جان اورکزئی کے گھر ڈکیتی
- سینیٹ الیکشن خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہی ہوں گے، سپریم کورٹ کی رائے
- کے ایم سی 10 کروڑ کے ٹھیکے من پسند ٹھیکیداروں میں تقسیم
- آپریشن ردالفساد کی کامیابی ... ٹیررازم سے ٹورازم تک کا سفر!
- نوجوان کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی، محبوبہ نے پٹائی کر دی
- لاہور قلندرز نے ملکی ہاکی کو بھی ٹھیک کرنے کا بیڑا اٹھا لیا
- سینیٹ انتخابات کے بعد وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا امکان
- معاشی استحکام کیلیے بیرونی سرمایہ کاری کو ترجیح دینے کی ضرورت
- چارسدہ، بابا صاحب مزار کے خادم کو قتل کر کے لاش جلا دی گئی
- پنجاب میں 30 سیاحتی مقامات کو ترقی دینے کا فیصلہ
- 7 ماہ میں چینی سرمایہ کاری402.8 ملین ڈالر کیساتھ سرفہرست
- سابق صدرٹرمپ نے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیا
- ایران کا پابندیاں ختم ہونے سے پہلے جوہری معاہدے پر مذاکرات سے انکار
چین میں کورونا وبا کی صورت حال تشویشناک ہوگئی

کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک بھر میں ٹیسٹنگ کے عمل میں اضافہ کردی ا گیا ہے، فوٹو : فائل
بیجنگ: چین میں کورونا وبا کی صورت حال گزشتہ برس مارچ کے بعد سے سب سے زیادہ حد تک خراب ہوچکی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر نئے کیسز سامنے آنے کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔
چین وہ ملک ہے جہاں کورونا کا پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا اور پھر یہ مہلک وائرس دنیا کے طول و ارض میں پھیل گیا۔ دنیا بھر میں فضائی آپریشن بند، معاشی سرگرمیاں ٹھپ اور اسپتال مریضوں سے بھر گئے تھے۔
چین نے اپنے بہترین نظام صحت اور سخت احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے سب سے پہلے اس وبا پر قابو بھی پالیا تھا تاہم اب دوبارہ سے چین میں بھی یہ وبا سر اُٹھانے لگی ہے۔ مارچ 2020 کے بعد سے سب سے تشویشناک صورت حال کا سامنا ہے۔
یہ خبر پڑھیں : چین کا سالانہ تعطیلات نہ کرنے والے ملازمین کیلیے پُرکشش مراعات کا اعلان
قومی صحت اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین میں گزشتہ ہفتے روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً سو سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ پیر کو 118 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق نئے کیسز میں سے 106 مقامی تھے جن میں سے 35 دارالحکومت بینجگ میں تھے جب کہ 43 آس پاس کے علاقوں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ چین میں نئے سال کی تعطیلات سے قبل بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹنگ کی جارہی ہیں اور اس سے قبل سخت احتیاطی تدابیر نافذ کی گئی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔