- محمد بن سلمان کی آپریشن کے بعد ویڈیو سامنے آگئی
- 13 کروڑ روپے کا کرپشن کیس ؛ چیئرمین پاکستان اسٹیل اور دیگر ملزمان بری
- اسلام آباد میں دو بچوں سمیت امام مسجد قتل
- گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ آٹھویں مقدمے سے بھی بری
- ڈیل اسٹین بالوں کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر ناراض ہوگئے
- دو غیرملکی لاپتا، ایس ایچ او اور تفتیشی افسر ڈیفنس کا جسمانی ریمانڈ
- لڑائی کے دوران مرغے نے اپنے ہی مالک کی جان لے لی
- سینیٹ انتخابات؛ پی پی کی متحدہ کو گیلانی کی حمایت کے عوض دو نشستوں کی پیشکش
- لائیو پریس کانفرنس کے دوران بارسلونا کے کوچ کی ناک سے خون بہنے لگا
- امریکا میں 19 کھرب ڈالر کا کورونا امدادی پیکیج منظور
- 5 ماہ سے لاپتہ اے این پی بلوچستان کے ترجمان اسد خان اچکزئی کی لاش برآمد
- لاہورمیں آوارہ کتوں کوتحویل میں لینے کے لیے آپریشن شروع
- پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
- موسم بہار کی آمد پر پی آئی اے نے کرایوں پر خصوصی رعایت متعارف کروادی
- جیل سے رہائی کے بعد مریم نواز کی حمزہ شہباز کے ساتھ سیلفی
- سپریم کورٹ یکم مارچ کو سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرنس پر رائے سنائے گی
- ریشم کے کیڑوں کی غذا میں تبدیلی سے مضبوط ریشم تیار
- کیا انڈے کھانے سے واقعی کولیسٹرول بڑھتا ہے؟
- خیبرپختونخوا میں اپوزیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے ٹوٹتے اتحاد کو بچالیا
- کام سے بچنے کے لیے اپنے اغوا کا ڈراما رچانے والا گرفتار
ہلاکتوں کے باوجود ناروے کا فائزر کی کورونا ویکسین کا استعمال جاری رکھنے کا فیصلہ

فائزر کی کورونا ویکسین کے ٹیکے لگانے کے بعد 23 افراد ہلاک ہوگئے تھے، فوٹو : فائل
اوسلو: ناروے میں امریکی دوا ساز کمپنی فائزر کی کورونا ویکسین کے ٹیکے لگنے سے 23 ہلاکتوں کے باوجود ویکسینیشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ناروے نے امریکی دوا ساز کمپنی فائزر کی کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چند روز قبل ویکسین کے ٹیکے لگنے کے بعد 23 معمر افراد نرسنگ ہومز میں انتقال کرگئے تھے۔
ناروے کے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی ڈائریکٹر کیملا اسٹولٹن برگ نے صحافیوں کو بتایا کہ اب تک 13 ہلاکتوں کے تفصیلی تجزیے سے ثابت ہوا ہے کہ یہ افراد معمر، کمزور اور شدید بیماریوں میں مبتلا تھے۔
یہ خبر پڑھیں : ناروے میں کورونا ویکسین لگوانے والے 23 افراد ہلاک
ڈائریکٹر کیملا اسٹولٹن نے یاد دلایا کہ ناروے کے نرسنگ ہومز میں روزانہ کی بنیاد پر 40 سے 45 افراد ہلاک ہوجاتے ہیں اور اب تک 23 ہلاکتوں کی وجہ ویکسین کے ٹیکے لگنا ثابت نہیں ہوئے ہیں۔
کیملا اسٹولٹن برگ نے مزید بتایا کہ ان تجزیوں کی روشنی میں اموات کے بعد فائزر- بائیوٹیک کی کورونا ویکسین کے استعمال کے بارے میں ناروے نے اپنی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے تاہم طبی عملے کو معمر، کمزور اور دیگر پیچیدہ امراض میں مبتلا افراد کو ویکسین نہ لگانے کی ہدایت کی ہے۔
ناروے کے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی ڈائریکٹر نے کہا کہ طبی عملے کو بھی کسی شخص کو ویکسین لگانے سے قبل مکمل میڈیکل ہسٹری لینا اور کئی چیزوں کا خیال رکھنا چاہیئے، اس کے بعد ہی ویکسین لگانے یا نہ لگانے کا فیصلہ کرنا چاہیئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔