پی ڈی ایم قیادت الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج میں اپنا وعدہ بھول گئی

ویب ڈیسک  منگل 19 جنوری 2021
پی ڈی ایم کی قیادت میں سے کوئی بھی الیکشن کمیشن کے دفتر تک نہیں گیا(فوتو، فائل)

پی ڈی ایم کی قیادت میں سے کوئی بھی الیکشن کمیشن کے دفتر تک نہیں گیا(فوتو، فائل)

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کے جلد فیصلے کے لیے احتجاجی مظاہرہ کرنے والی  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کی  قیادت ایک اہم اعلان پر عمل کرنا ہی بھول گئی۔

ایکسپریس نیوز کے ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم قیادت الیکشن کمیشن کو تحریری یاداشت جمع کرانا بھول گئی ۔ پی ڈی ایم کا کوئی عہدے دار الیکشن کمیشن نہیں پہنچا اور نہ ہی تحریک انصاف کے کیس سے متعلق جلد فیصلے کے لیے یادداشت الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیے:طاقتوراداروں نے انتخابات پر قبضہ کرکے ڈفلی والا ملک پر مسلط کردیا، فضل الرحمان

واضح رہے کہ مولاناغفور حیدری نے پنڈال آمد پر تحریری یارداشت جمع کرانے کا اعلان کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  چیف الیکشن کمشنر احتجاج کے اختتام تک اپنے دفتر میں موجود تھے تاہم پی ڈی ایم قیادت کی احتجاجی یادداشت الیکشن کمیشن میں جمع ہی نہیں کروائی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔