- غیرمتعلقہ پاسپورٹ برآمد ہونے پر پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس کینیڈا میں گرفتار
- اگلے ماہ مہنگائی کی شرح کم ہو کر 21 سے 22 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان
- اقتصادی بحالی اور معاشی نمو کے لیے مشاورتی تھنک ٹینک کا قیام
- اے ڈی ایچ ڈی کی دوا قلبی صحت کے لیے نقصان دہ قرار
- آصفہ بھٹو زرداری بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب
- پشاور: 32 سال قبل جرگے میں فائرنگ سے نو افراد کا قتل؛ مجرم کو 9 بار عمر قید کا حکم
- امیرِ طالبان کا خواتین کو سرعام سنگسار اور کوڑے مارنے کا اعلان
- ماحول میں تحلیل ہوکر ختم ہوجانے والی پلاسٹک کی نئی قسم
- کم وقت میں ایک لیٹر لیمو کا رس پی کر انوکھے ریکارڈ کی کوشش
- شام؛ ایئرپورٹ کے نزدیک اسرائیل کے فضائی حملوں میں 42 افراد جاں بحق
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مضبوط
- پی ٹی آئی قانونی ٹیم کا چیف جسٹس اور جسٹس عامر فاروق سے استعفی کا مطالبہ
- اہم چیلنجز کا سامنا کرنے کیلیے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، جوبائیڈن کا وزیراعظم کو خط
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا
- اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی، سرمایہ کاروں کے 17ارب ڈوب گئے
- پشاور بی آر ٹی؛ ٹھیکیداروں کے اکاؤنٹس منجمد، پلاٹس سیل کرنے کے احکامات جاری
- انصاف کے شعبے سے منسلک خواتین کے اعداد و شمار جاری
- 2 سر اور ایک دھڑ والی بہنوں کی امریکی فوجی سے شادی
- وزیراعظم نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلیے سرخ قالین پر پابندی لگادی
- معیشت کی بہتری کیلیے سیاسی و انتظامی دباؤبرداشت نہیں کریں گے، وزیراعظم
جوبائیڈن نے اپنی حکومت میں خواجہ سرا کو اہم عہدہ دیدیا
واشنگٹن: نو منتخب صدر جو بائیڈن نے ایک خواجہ سرا ٖڈاکٹر ریچل لیون کو محکمہ صحت میں معاون سیکرٹری کے عہدے کے لیے نامزد کردیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جوبائیڈن نے صدر کے عہدے کا حلف 20 جنوری کو اٹھانا ہے تاہم وہ مختلف شعبوں میں اپنی ٹیم کی تشکیل میں مصروف ہیں اور اس سلسلے میں امریکی تاریخ میں پہلی بار ایک خواجہ سرا کو محمکہ صحت میں اہم ذمہ داری دی جارہی ہے۔
یہ خبر پڑھیں : نو منتخب جوبائیڈن نے ایک اور پاکستانی کو اہم ملکی ذمہ داری سونپ دی
ڈاکٹر ریچل لیون ایک اعلانیہ خواجہ سرا ہیں اور اس وقت پنسلوینیا میں سیکرٹری برائے صحت ہیں۔ نومنتخب صدر جوبائیڈن نے ان کی خدمات کو دیکھتے ہوئے اب محکمہ صحت اور ہیومن سروسز کے شعبہ صحت میں اسسٹنٹ سیکرٹری کے عہدے پر نامزد کردیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : نومنتخب امریکی صدر نے ’مشیر کلائمیٹ‘ کیلیے ایک پاکستانی کا انتخاب کرلیا
ہارورڈ کالج سے تعلیم یافتہ ڈاکٹر ریچل لیون اس وقت پین اسٹیٹ کالج آف میڈیسن میں پروفیسر بھی ہیں انہوں نے اپنے طبی کیریئر کا آغاز بطور ماہر اطفال کیا تھا۔ جوبائیڈن کی جانب سے اہم عہدے کے لیے نامزدگی کے بعد ابھی سینیٹ سے توثیق ہونا باقی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔