زین آفندی قتل کیس، عینی شاہد نے ملزمان کو شناخت کرلیا

کورٹ رپورٹر  منگل 19 جنوری 2021
شناخت پریڈ کے دوران 10 ڈمی ملزمان کے درمیان عینی شاہد نے ملزمان کو شناخت کیا، ذرائع۔ فوٹو:فائل

شناخت پریڈ کے دوران 10 ڈمی ملزمان کے درمیان عینی شاہد نے ملزمان کو شناخت کیا، ذرائع۔ فوٹو:فائل

 کراچی: زین آفندی قتل کیس میں اہم پیش رفت، مقامی عدالت کے روبرو عینی شاہد نے ملزمان کو شناخت کرلیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں عدالت کے روبرو زین آفندی قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں شناخت پریڈ کے دوران عینی شاہد نے ملزمان کو شناخت کرلیا۔ ذرائع کے مطابق شناخت پریڈ کے دوران 10 ڈمی ملزمان کے درمیان عینی شاہد نے ملزمان کو شناخت کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: زین آفندی قتل کیس میں پانچ افغان ڈاکو گرفتار

زین آفندی کے ملازم نے ملزمان رحمت اللہ، عمران اور گل محمد کو شناخت کیا اور بتایا کہ یہی وہ ملزمان ہیں جو گھر میں داخل ہوئے تھے۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے زین آفندی کو قتل کیا۔ عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔