فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کے 4400 متاثرین کو 14 ارب روپے واپس مل گئے، پاک فضائیہ

اسٹاف رپورٹر  منگل 19 جنوری 2021
نیب کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ادائیگی کا سلسلہ آخری صارف کو رقم ملنے تک جاری رہے گا،  پاکستان ایئر فورس (فوٹو: فائل)

نیب کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ادائیگی کا سلسلہ آخری صارف کو رقم ملنے تک جاری رہے گا، پاکستان ایئر فورس (فوٹو: فائل)

 کراچی: پاک فضائیہ نے کہا ہے کہ فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کراچی کے 4400 سے زائد متاثرین کو 14 ارب روپے واپس کیے جاچکے ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔

پاکستان ائیر فورس کے ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ اور نیب کی مشترکہ کاوشوں کی بدولت فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کراچی کے متاثرہ افراد کو رقوم کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے، نیب کراچی کے کلفٹن دفتر میں اب تک 4400 سے زائد صارفین میں 14 ارب سے زائد رقم کے چیک تقسیم کیے جاچکے ہیں۔

ترجمان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ اس ضمن میں نیب کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ رقوم کی منتقلی کا یہ سلسلہ آخری صارف کو رقم کی ادائیگی تک جاری رہے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔