کم اجرت پر مالک کو قتل کرنیوالے مجرم کی اپیل مسترد

کورٹ رپورٹر  بدھ 20 جنوری 2021
مجرم نے دیہاڑی کم دینے پر مالک کو قتل کیا تھا، ٹرائل کورٹ نے عمران کو موت کی سزا سنائی تھی
فوٹو: فائل

مجرم نے دیہاڑی کم دینے پر مالک کو قتل کیا تھا، ٹرائل کورٹ نے عمران کو موت کی سزا سنائی تھی فوٹو: فائل

 کراچی:  سندھ ہائی کورٹ نے کم اجرت دینے پر مالک کوقتل کرنے کے مجرم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو اور جسٹس عبد المبین لاکھو پرمشتمل دو رکنی بینچ نے کم اجرت دینے پرمالک کو قتل کرنے کے مجرم کی اپیل پرفیصلہ سنادیا، عدالت مجرم عمران کی سزاکے خلاف اپیل مستردکردی، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ کسی کی جان لینے والا معافی کا مستحق نہیں ہوسکتا، عدالت نے مجرم عمران کی سزائے موت کم کرکے عمر قید میں تبدیل کردی۔

پراسیکیوٹراقبال اعوان نے موقف اپنایا تھا کہ مجرم نے دیہاڑی کم دینے پر مالک کو چار گولیاں مار کر قتل کردیا تھا، مجرم کو دو سو روپے دیہاڑی ملتی تھی اور وہ 500 سو روپے کا مطالبہ کررہا تھا، مجرم کے خلاف تھانہ کھوکھرا پار میں 2012 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، ٹرائل کورٹ نے مجرم محمد عمران کو سزائے موت کا حکم دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔