- بھارتیوں کے سخت ردعمل نے ڈیل سٹین کو معذرت پر مجبور کردیا
- عراق میں امریکی فضائی اڈے پر 10 راکٹ حملے
- حکومت جاچکی لیکن اس کو سنبھالنے والے نہیں جانے دیتے، آصف زرداری
- پی ایس ایل 6؛ لاہور میں شیڈول میچز کراچی منتقل کرنے کا امکان
- انسان غلط کام خود کرتا ہے اور پھر کہتا ہے کہ اللہ مالک ہے، چوہدری شجاعت
- پشاور زلمی کی کراچی کنگز کے خلاف بیٹنگ
- اپنے ہی بیٹے سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت باپ گرفتار
- افغانستان میں 3 خواتین صحافیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا
- گلی میں چارپائی بچھانے پر 10 سالہ بچے نے اپنے 11 سالہ ساتھی کا قتل کردیا
- بابراعظم ہراسانی کیس؛ مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں لیکن میں نہیں ڈروں گی، حامیزہ مختار
- اضاخیل ڈرائی پورٹ افتتاح کے 14 ماہ گزر جانے کے باوجود فعال نہ ہوسکا
- بابراعظم پرہراسگی کیس؛ سماعت پی ایس ایل مکمل ہونے تک ملتوی
- حکومت کی بدترین کارکردگی پوری دنیا کے سامنے ہے، شہبازشریف
- جسے آنکھ بند کرکے الیکشن جیتنا تھا وہ حکومت پریشان ہے، بلاول بھٹو
- ضمیر کہہ رہا ہے پیپلزپارٹی کو ووٹ دوں، منحرف پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی
- فیصل واوڈا قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی
- ٹڈے کےکان سے روبوٹ کی سماعت کا پہلا کامیاب تجربہ
- صرف 10 سیکنڈ کا ویڈیو کِلپ 66 لاکھ ڈالرمیں فروخت
- اسمارٹ فون دنیا بھر کی نیند برباد کررہے ہیں
- کیا ہم دشمن کے بیانیے کو پروان چڑھا رہے ہیں؟
فخر ہے اپنے دور میں کوئی نئی جنگ شروع نہیں کی، ٹرمپ کا الوداعی خطاب

اپنے دور میں عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے، ڈونلڈ ٹرمپ کا الوداعی بیان
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے الوداعی بیان کہا کہ مجھے فخر ہے کہ اپنے دور اقتدار میں کوئی نئی جنگ شروع نہیں کی اور عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے۔
امریکا کے 45ویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی صدارتی مدت پوری کرنے کے بعد رخصت ہورہے ہیں اور نومنتخب صدر جوبائیڈن آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے جو اگلے 4 سال کے لیے وائٹ ہاؤس منتقل ہوجائیں گے۔ امریکی روایت کے مطابق جانے والا صدر حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرتا ہے تاہم ڈونلڈ ٹرمپ ایسا نہیں کریں گے۔
وائٹ ہاؤس سے رخصتی سے قبل صدر دونلڈ ٹرمپ نے الوداعی پیغام کہا کہ ہم نے وہی کیا جو ہم کرنے آئے تھے بلکہ اس سے بھی کئی زیادہ کیا تاہم مجھے فخر ہے اپنے دور اقتدار میں میں نے کوئی نئی جنگ شروع نہیں کی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں اپنی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جرات مندانہ، اصولوں اور حقیقت پسندی پر مبنی سفارت کاری کے ذریعے ہم نے مشرق وسطیٰ میں تاریخی معاہدے کرکے کامیابی حاصل کی جب کہ انہوں نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کو بھی اپنی کامیابی قرار دیا۔
اپنے الوداعی پیغام میں ٹرمپ نے کیپٹل ہل پر حملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے سے تمام امریکی خوفزدہ ہوئے اور سیاسی تشدد ہر اس چیز پر حملہ ہے جس کو ہم بحیثیت امریکی سراہتے ہیں، اسے کبھی برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی انتظامیہ نے دنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی معیشت کو تعمیر کیا جب کہ ہمارا ایجنڈا ریپبلکن یا ڈیموکریٹکس کے بارے میں نہیں بلکہ قوم کی بہتری کے لیے تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔