شام،فوج کی بمباری 2 بچوں سمیت 10 جاں بحق

اے ایف پی  بدھ 1 جنوری 2014
شام میں سیاسی بحران اور پرتشدد واقعات شروع ہوئے ہیں جب سے اب تک ایک لاکھ 30ہزار سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں۔ فوٹو: رائٹرز

شام میں سیاسی بحران اور پرتشدد واقعات شروع ہوئے ہیں جب سے اب تک ایک لاکھ 30ہزار سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں۔ فوٹو: رائٹرز

دمشق / بیروت: شام میں سرکاری فوج کی بمباری کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سرکاری فوج کی طرف سے فائر کیا گیا ٹینک کا ایک گولہ حلب شہر میں ایک بس پر گراجسکے نتیجے میں2 بچوں سمیت10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ متعدد افراد کی حالت نازک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ اے ایف پی کے مطابق جس سے شام میں سیاسی بحران اور پرتشدد واقعات شروع ہوئے ہیں جب سے اب تک ایک لاکھ 30ہزار سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں۔ دریں اثنا لبنانی فوج نے اپنے ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے شامی طیاروں پر فائرنگ کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔