- شام نے اپنے ہی شہریوں پر کلورین بم گرائے، رپورٹ
- کیا دھوپ میں اضافہ، کووِڈ 19 سے اموات میں کمی کی وجہ ہے؟
- تیونس ؛ ہوائی جہاز میں خواتین مسافروں کی ہاتھا پائی کی ویڈیو وائرل
- قرنطینہ میں بوریت کا علاج... کاغذ کا گھوڑا
- کورونا وبا، ترقی پذیرممالک کیلئے ہنگامی مالیاتی ریلیف فراہم کیا جائے، وزیراعظم
- حوثی باغیوں کے سعودی آئل ریفائنری پرڈرون حملے
- کراچی پولیس چیف کی شہر میں جرائم کے واقعات بڑھنے پر انوکھی منطق
- مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاورمیں ہوگا
- کپاس کی مجموعی پیداوارملکی تاریخ کی کم ترین سطح پرآگئی
- افریقی ملک جبوتی میں کشتی الٹنے سے 34 تارکین وطن ہلاک
- حکومت کا نئی مردم شماری کرانے کا فیصلہ
- مشترکہ مفادات کونسل کی مردم شماری نتائج جاری کرنے کی منظوری
- سونے کی قیمت میں فی تولہ 600روپے کمی
- جنوبی افریقا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو بآسانی شکست دیکر سیریز برابر کردی
- پشاور انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں افغان شہریوں کیلیے خصوصی سہولت کاونٹر قائم
- ہندو طالبہ کی مسلم ہم جماعت کیساتھ ڈانس کی ویڈیو پر انتہا پسند ہندوؤں کا ہنگامہ
- رمضان المبارک میں صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا اعلان
- ڈسکہ الیکشن کو نوشتہ دیوار سمجھیے
- پیپلز پارٹی کا پی ڈی ایم کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان
- جاپانی سفیر نے پاکستان کو سفر کے لئے محفوظ ملک قرار دے دیا
’جیک ما‘ ڈھائی ماہ کی گمشدگی کے بعد دوبارہ منظرِ عام پر آگئے

تقریباً 51 ارب ڈالر اثاثوں کے ساتھ، 56 سالہ جیک ما کا شمار دنیا کے مالدار ترین افراد میں ہوتا ہے۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)
بیجنگ: مشہور کاروباری و تجارتی ادارے ’علی بابا‘ کے بانی اور معروف چینی تاجر ’جیک ماہ‘ اکتوبر 2020 میں پراسرار طور پر لاپتا ہوجانے کے بعد آج پہلی بار ’تیانمو نیوز‘ ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک تازہ ویڈیو میں دکھائی دیئے۔
اس ویڈیو کے بارے میں تیانمو نیوز کا دعوی ہے کہ یہ آج یعنی بدھ 20 جنوری 2021 کے روز فلمائی گئی ہے۔ ویڈیو میں ’جیک ما‘ کو دیہی چین میں منعقدہ کسی تقریبِ تقسیمِ انعامات کے موقع پر درجنوں اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
’تیانمو نیوز‘ کے مطابق، یہ تقریب آج ’لابا میلے‘ کی مناسبت سے منعقد کی گئی تھی۔
یہی ویڈیو چین سے انگریزی زبان میں شائع ہونے والے انگریزی اخبار ’گلوبل ٹائمز‘ نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرائی ہے:
واضح رہے کہ ’جیک ما‘ پہلے انگریزی کے استاد تھے جنہوں نے متعدد تجربات سے گزرنے ’علی بابا‘ نامی ای کامرس کمپنی شروع کی جو کچھ ہی برسوں میں چین کی سب سے بڑی آن لائن کاروباری و تجارتی کمپنی بھی بن گئی۔
جیک ما کی تازہ ویڈیو سامنے آتے ہی عالمی اسٹاک مارکیٹ میں ’علی بابا‘ کے حصص کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
تقریباً 51 ارب ڈالر اثاثوں کے ساتھ، 56 سالہ جیک ما کا شمار دنیا کے مالدار ترین افراد میں ہوتا ہے۔
2018 میں ’علی بابا‘ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد سے جیک ما چین میں تعلیم کے فروغ پر کام کر رہے ہیں اور مختلف تعلیمی منصوبوں کی مالی سرپرستی بھی کررہے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیے: چینی کمپنی ’علی بابا‘ کے بانی جیک ما پُراسرار طور پر منظر سے غائب
اکتوبر 2020 میں اچانک گمشدگی کے بعد ایسی افواہیں بھی گردش میں تھیں کہ ’جیک ما‘ کو چینی حکومت پر سخت تنقید کی بنا پر لاپتا کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔