سشانت کی سالگرہ سے ایک دن پہلے مداحوں کا اداکار کو خراج تحسین

ویب ڈیسک  بدھ 20 جنوری 2021
صرف اپنے سال مت گنو بلکہ انہیں گنوانے کے قابل بناو، سشانت سنگھ کے مداح کی ٹوئٹ

صرف اپنے سال مت گنو بلکہ انہیں گنوانے کے قابل بناو، سشانت سنگھ کے مداح کی ٹوئٹ

ممبئی: بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی سالگرہ سے ایک دن پہلے مداحوں نے انہیں زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے ستارے سشانت سنگھ راجپوت نے گزشتہ سال 14 جنوری کو خودکشی کرکے مداحوں کو حیرت وغم میں مبتلا کردیا تھا لیکن ان کے چاہنے والے اب بھی اپنے پسندیدہ اداکار کو بھولے نہیں اور اداکار کی زندگی سے جڑے ہر لمحے پر انہیں یاد کرتے ہیں اب سشانت کی سالگرہ سے ایک دن پہلے مداحوں نے ان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر ’’ایک دن سشانت کی سالگرہ کیلیے‘‘ ٹرینڈ کررہا ہے جس میں اداکار کے مداح 21 جنوری کو لے کر پرجوش ہیں اور سشانت کی مختلف تصاویر کے ساتھ ان کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔

ببتا سنگھ نامی مداح نے سشانت کی بچوں کے ساتھ خوشگور موڈ میں تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بچے بھی اس خوبصورت انسان کے لیے روئے ہوں گے۔

https://twitter.com/itsmekkd05/status/1351609754334818306

ایک اور صارف نے لکھا کہ کیا آپ واقعی 21 جنوری کیلیے پرجوش ہیں، لیکن میں ہرگز نہیں کیوں کہ میں ’’برتھ ڈے بوائے‘‘ کے بغیر یہ دن نہیں مناوں گا، میں نہ صرف سشانت کو یاد کررہا بلکہ انتظار میں بھی ہوں، جلد واپس آنا۔

شرمستا چوہدری نے لکھا کہ ہماری زندگیوں میں تمہارا کردار کوئی دوسرا شخص تبدیل نہیں کرسکتا۔

https://twitter.com/justice4_ssr/status/1351611545797730304

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ صرف اپنے سال مت گنو بلکہ انہیں گنوانے کے قابل بناؤ، تم بہت جلد چلے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔