کراچی میں گرمیوں میں لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر رہ جائے گی، کے الیکٹرک کا دعویٰ

ویب ڈیسک  بدھ 20 جنوری 2021
سسٹم میں 900 میگاواٹ بجلی آنے سے کے الیکٹرک کی اپنی صلا حیت 3100 میگاواٹ ہوجائے گی، سی ای او کے الیکٹرک

سسٹم میں 900 میگاواٹ بجلی آنے سے کے الیکٹرک کی اپنی صلا حیت 3100 میگاواٹ ہوجائے گی، سی ای او کے الیکٹرک

کراچی: سی ای او کے الیکٹرک مو نس علوی نے کہا ہے کہ کراچی کے شہریو ں کے لئے خوش خبری ہے کہ آنے والی گر میوں میں شہر میں لو ڈشیڈنگ انتہائی محدود ہو جائے گی۔

نجی ہو ٹل میں پریس کانفر نس کرتے ہو ئے سی ای او کے الیکٹرک مو نس علوی  نے میڈ یا کو بن قاسم پاوور پلا نٹ تھری پر کیے جانے والے کاموں پر ویڈیو کے ذریعے بریفنگ دی اور بتایا کہ 2019 میں اس منصو بے پر کام شروع کیا گیا تھا جو ما رچ 2021 میں مکمل کرلیا جائے گا اور اس سے حصوں میں بجلی فراہم کی جائے گی، پہلے مرحلے میں 450 میگا واٹ گیس سے بجلی فراہم کی جائے گی ، دوسرے مرحلے کے لئے گیس ٹربائن کراچی پہنچ چکے ہیں جس کی تنصیب پر کام جا ری ہے اور امید ہے کہ سال آخر تک مز ید 450 میگاواٹ بجلی ملنا شروع ہو جائے گی۔

مونس علوی کا کہنا تھا کہ سسٹم میں 900 میگاواٹ بجلی آنے سے کے الیکٹرک کی اپنی صلا حیت 3100 میگا واٹ بجلی بنانے کے قابل ہوجائے گی اور نیشنل گرڈ سے بھی 1400 میگاواٹ بجلی ملنا شروع ہو نے والی ہے اس صورتحال میں کر اچی کے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ موسم گرما میں لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر رہ جائے گی۔

مونس علوی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بھی بن قاسم پاوور پلا نٹ تھری کے لئے اوگرا نے آر ایل این جی کی منظوری دے دی ہے، نیشنل گرڈ سے ہم بجلی لینے پر مجبور ہیں، حکومت کی ہدایت کے پابند ہیں، اس لئے نیشنل گرڈ سے بجلی لی جاتی ہے ہم 700 میگا واٹ بجلی کا پلا نٹ لگا نا چاہتے تھے لیکن نیپرا کی جانب سے اجازات نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں غیرقانونی تعمیرات میں ہمارا کوئی کردار نہیں ہے اگر کوئی گھر بنتا ہے تو اس کو بجلی فراہم کر نا ہماری ذمہ داری ہے۔

سی اے او کے الیکٹرک نے اوور بلنگ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انسانی غلطی ہوسکتی ہے لیکن اوور بلنگ نہیں کی جاتی، یہ من گھڑت الزام ہے، گذشتہ سال کراچی کے شہریوں سے وعدہ کیا تھا، آنے والے سال میں ہم اپنی پیداواری صلا حیت کو بڑھا دیں گا اور شہر میں لو ڈشیڈنگ کم سے کم کر دی جا ئیں گی ہم نے کر اچی کے شہر یو ں سے کیا ہو ا وعدہ پو را کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔