- پولر آئس کا پگھلاؤ زمین کی گردش، وقت کی رفتار سست کرنے کا باعث بن رہا ہے، تحقیق
- سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال
- کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کرنے کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی
- کرپٹو کے ارب پتی ‘پوسٹربوائے’ کو صارفین سے 8 ارب ڈالر ہتھیانے پر 25 سال قید
- گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
شاہ رخ اور دپیکا کی فلم کے سیٹ پر گالم گلوچ اور ہاتھا پائی
ممبئی: شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کے دوران ہدایت کار اور معاون ہدایت کار کے درمیان تلخ کلامی، گالم گلوچ اور ہاتھا پائی کے باعث فلم کی شوٹنگ روک دی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کی فلم ’پٹھان‘ کے سیٹ پر ہدایت کار سدھارتھ آنند اور معاون ہدایت کار کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کے باعث شوٹنگ روک دی گئی۔
ہوا کچھ یوں کہ فلم پٹھان کے ہدایت کار سدھارتھ آنند شوٹنگ کے دوران اپنے کچھ اصولوں کے ساتھ کام کرنے کے عادی ہیں لہذا فلم کی شوٹنگ کے دوران تمام افراد کے موبائل فون الگ جگہ پر رکھ دیے جاتے ہیں تاہم معاون ہدایت کار نے سدھارتھ آنند کی درخواست کو اہمیت نہیں دی، سدھارتھ نے معاون ہدایت کار کا یہ عمل کچھ دیر برداشت کرنے کے بعد انہیں فون رکھنے کا کہا جس پر بات تلخ کلامی تک پہنچ گئی تاہم دیگر عملے نے معاملہ ختم کرادیا۔
معاملہ اس وقت ہاتھا پائی تک جا پہنچا جب معاون ہدایت کار نے ایک بار پھر سدھارتھ آنند کو گالیاں دینا شروع کیں جس کو سن کر سدھارتھ آگ بگولہ ہوگئے اور معاون ہدایت کار کو تھپڑ دے مارا جس پر معاون ہدایت کار نے بھی سدھارتھ کو تھپڑ ماردیا، واقعہ کے بعد فلم کی شوٹنگ روک دی گئی جب کہ معاون ہدایت کار کو بھی نوکری سے نکال دیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔