- ڈینئل کرسٹیئن پی ایس ایل کے سب سے مہنگے بولر بن گئے
- پاک چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے سرگرمیوں کی افتتاحی تقریب
- سینیٹ انتخابات؛ وزیراعظم بیلٹ پیپر ضائع ہونے پر شہریار آفریدی پر برہم
- نیدرلینڈ کے کورونا ٹیسٹ سینٹر میں دھماکا
- بھارتیوں کے سخت ردعمل نے ڈیل سٹین کو معذرت پر مجبور کردیا
- عراق میں امریکی فضائی اڈے پر 10 راکٹ حملے
- حکومت جاچکی لیکن اس کو سنبھالنے والے نہیں جانے دیتے، آصف زرداری
- پی ایس ایل 6؛ لاہور میں شیڈول میچز کراچی منتقل کرنے کا امکان
- انسان غلط کام خود کرتا ہے اور پھر کہتا ہے کہ اللہ مالک ہے، چوہدری شجاعت
- پشاور زلمی کا کراچی کنگز کو جیت کیلیے 189 رنز کا ہدف
- اپنے ہی بیٹے سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت باپ گرفتار
- افغانستان میں 3 خواتین صحافیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا
- گلی میں چارپائی بچھانے پر 10 سالہ بچے نے اپنے 11 سالہ ساتھی کا قتل کردیا
- بابراعظم ہراسانی کیس؛ مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں لیکن میں نہیں ڈروں گی، حامیزہ مختار
- اضاخیل ڈرائی پورٹ افتتاح کے 14 ماہ گزر جانے کے باوجود فعال نہ ہوسکا
- بابراعظم پرہراسگی کیس؛ سماعت پی ایس ایل مکمل ہونے تک ملتوی
- حکومت کی بدترین کارکردگی پوری دنیا کے سامنے ہے، شہبازشریف
- جسے آنکھ بند کرکے الیکشن جیتنا تھا وہ حکومت پریشان ہے، بلاول بھٹو
- ضمیر کہہ رہا ہے پیپلزپارٹی کو ووٹ دوں، منحرف پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی
- فیصل واوڈا قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی
ہوا سے بخارات جذب کرکے تازہ پانی بنانے والا اسفنج

اس ہلکے پھلکے اسفنج کے صرف ایک کلوگرام سے پورے دن میں ہوا سے 17 لیٹر پانی کشید کیا جاسکتا ہے۔ (فوٹو: نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور)
سنگاپور سٹی: نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور کے سائنسدانوں نے ایک ایسا ہلکا پھلکا اسفنج ایجاد کرلیا ہے جو ہوا میں موجود بخارات کو جذب کرکے براہِ راست صاف اور پینے کے قابل پانی میں تبدیل کرتا ہے جبکہ اس پورے عمل میں کسی بھی قسم کی بجلی یا دھوپ کی ضرورت نہیں پڑتی۔
یہ اسفنج بہت ہلکا اور نرم ہے جس کا شمار ’’ایئروجیل‘‘ قسم کے مادّوں میں کیا جاتا ہے۔
البتہ، اس ایئروجیل کی تیاری میں ’’میٹل آرگینک فریم ورک‘‘ (ایم او ایس) کہلانے والا ایک پائیدار کیمیائی مادّہ استعمال کیا گیا ہے جس کی سالماتی ساخت (مالیکیولر اسٹرکچر) ایک پنجرے جیسی ہوتی ہے جبکہ اس کی کثافت (ڈینسٹی) بھی بہت کم ہوتی ہے؛ یعنی اس مادّے کی تھوڑی مقدار بھی بہت زیادہ جگہ گھیرتی ہے۔
ایم او ایس کی ایک اور اضافی خاصیت یہ بھی ہے کہ یہ ایک طرف سے پانی کو کشش کرنے (اپنی طرف کھینچنے) اور دوسری طرف سے دفع کرنے (خود سے دور کرنے) کی قدرتی صلاحیت رکھتا ہے۔
سنگاپور کے ماہرین نے ایم او ایس کی اسی خاصیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے نئے اسفنج میں استعمال کیا ہے جو ہوا میں نمی (آبی بخارات) کو ایک طرف سے جذب کرتا ہے، پانی میں تبدیل کرتا ہے اور دوسری طرف سے اس پانی کو نکال باہر کرتا ہے۔
چونکہ یہ پانی کے علاوہ کوئی اور بخارات جذب نہیں کرتا، لہذا اس سے حاصل ہونے والا پانی بھی بالکل خالص ہوتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح حاصل شدہ پانی، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے متعین کردہ معیارات کے مقابلے میں بھی زیادہ صاف ستھرا ہوتا ہے۔
تجربات کے دوران یہ اسفنج 1440 گھنٹوں تک کامیابی سے آزمایا گیا جس سے معلوم ہوا کہ اگر ہوا میں نمی زیادہ ہو تو اس اسفنج کا صرف ایک کلوگرام پورے دن میں ہوا سے 17 لیٹر پانی بنا سکتا ہے؛ تاہم بہت کم کثافت کی وجہ سے اس اسفنج کی ایک کلوگرام مقدار بھی بہت بڑی جگہ گھیرے گی جو اوسط جسامت والے نصف کمرے جتنی ہوگی۔
یہ دیکھنا ابھی باقی ہے کہ خشک اور صحرائی علاقوں میں یہ اسفنج کیسی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے، لیکن اپنی موجودہ حالت میں یہ ایسے علاقوں کےلیے یقیناً مفید ہے جہاں پر ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ رہتا ہو مگر پینے کا صاف پانی نایاب بھی ہو۔
نوٹ: اس ایجاد کی تفصیل ریسرچ جرنل ’’سائنس ایڈوانسز‘‘ کے ایک حالیہ شمارے میں آن لائن شائع ہوئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔