عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی

اسٹاف رپورٹر  بدھ 20 جنوری 2021
صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 113000 روپے ہو گئی ہے۔ (فوٹو: فائل)

صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 113000 روپے ہو گئی ہے۔ (فوٹو: فائل)

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 9 ڈالر کے اضافے سے 1853ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 150 روپے اور 130 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

جس کے نتیجے میں کراچی ،حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 113000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 96880 روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 1000روپے کم رہی ہے۔تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1300 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 1114روپے 52 پیسے پر مستحکم رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔