کورونا وبا بے قابو ہونے پر نیدرلینڈ میں کرفیو کا نفاذ

ویب ڈیسک  بدھ 20 جنوری 2021
کرفیو رات ساڑھے 8 بجے سے صبح ساڑھے چار بجے تک ہوگا، فوٹو : فائل

کرفیو رات ساڑھے 8 بجے سے صبح ساڑھے چار بجے تک ہوگا، فوٹو : فائل

ایمسٹر ڈیم: نیدرلینڈ میں کورونا وبا کی بگڑتی ہوئی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے 9 فروری تک رات بھر کا کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیدرلینڈ کے وزیراعظم مارک ریوٹے نے پریس کانفرنس میں ملک بھر میں رات ساڑھے آٹھ بجے سے صبح ساڑھے چار بجے تک کرفیو کے نفاذ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے کے اختتام سے برطانیہ اور جنوبی افریقا کے لیے تمام پروازیں بھی معطل رہیں گی۔

یہ خبر پڑھیں : برطانیہ میں سامنے آنے والی کورونا کی نئی قسم 60 ممالک میں پھیل گئی، عالمی ادارہ صحت 

وزیراعظم کے کرفیو کے فیصلے کی توثیق کل پارلیمنٹ کرے گی اور یہ رسمی کارروائی ہوگی۔ کرفیو کھلنے کے بعد بھی سخت احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا لازمی ہوگا جس میں گھر سے باہر نکلنے کی اجازت صرف دو بار دی جائے گی۔ عوامی مقامات بند اور تقاریب پر پابندی عائد ہوں گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : برطانیہ اور جنوبی افریقا میں کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت 

کرفیو کے نفاذ اور پروازوں کی معطلی کا اعلان برطانیہ اور جنوبی افریقا میں کورونا کی نئی قسم کے کیسز نیدر لینڈ میں بھی سامنے آنے پر کیا گیا ہے۔ نیدرلینڈ میں گزشتہ روز کورونا نے 4 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے تھے۔

یہ پڑھیں : جرمنی میں کورونا وائرس کی ایک اور نئی قسم دریافت

واضح رہے کہ نیدر لینڈ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 17 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے 13 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔