پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈومیسٹک سیزن میں آسٹریلوی کھلاڑی کی شرکت

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 20 جنوری 2021
آسٹریلوی کھلاڑی نوجوان بیٹسمین اعظم خان کی صلاحیتوں کے متعرف ہوگئے . فوٹو : فائل

آسٹریلوی کھلاڑی نوجوان بیٹسمین اعظم خان کی صلاحیتوں کے متعرف ہوگئے . فوٹو : فائل

 کراچی: پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈومیسٹک سیزن میں شرکت کرنے والے غیرملکی کھلاڑی ایرون سمرز نے اسے خوشگوار تجربہ قرار دے دیا۔

پاکستان کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں سدرن پنجاب کی نمائندگی کرنے والے ایرون سمرز نے کہا کہ پاکستان آکر کھیلنا بہت اچھا لگا، بھرپور انداز میں خوش آمدید کہا گیا، مقامی کنڈیشنز بہت اچھی ہیں، فاسٹ بولرز کے لیے مشکلات ضرور ہیں لیکن میں توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

ایرون سمرز نے سابق ٹیسٹ کپتان معین خان کے صاحبزادے اعظم خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے والد کی طرح اچھے کھلاڑی ہیں جو بروقت اسٹروکس کھیل کر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرتے ہیں، اعظم خان  مستقبل کا اچھا کھلاڑی ثابت ہو سکتے ہیں، بعض دیگر بیٹسمینوں نے بھی اپنی اہلیت سے بہت متاثر کیا ہے۔

ایرون سمرز نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بائیو سیکور ماحول ضروری ہے، مجھے بایو سکیور ببل میں رہنا بہتر لگا، دورہ پاکستان میں مجھے بہت کچھ سیکھنے اور ثقافت کو دیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔