نیوزی لینڈ کے کورے اینڈرسن نے شاہد آفریدی کا تیز ترین سنچری کا 17 سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا

ویب ڈیسک  بدھ 1 جنوری 2014
شاہد آفریدی نے 1996 میں سری لنکا کے خلاف 37 گیندوں پر11 چھکوں کی مدد سے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنایا تھا۔ فوٹو؛ فائل

شاہد آفریدی نے 1996 میں سری لنکا کے خلاف 37 گیندوں پر11 چھکوں کی مدد سے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنایا تھا۔ فوٹو؛ فائل

کوئنز ٹاؤن: نیوزی لینڈ کے کورے اینڈرسن نے ویسٹ اینڈیز کے خلاف ایک روزہ میچوں کی تیز ترین سنچری بنا کر پاکستان کے شاہد آفریدی کا 17 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

نیوزی لینڈ کے کوئنز ٹاؤن میں کھیلے جانے والے بارش سے متاثرہ میچ میں بلیک کیپس کے کورے اینڈرسن نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 36 گیندوں پر تیز ترین سنچری بنا کر شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ کورے اینڈرسن نے 12 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 36 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی۔ اینڈرسن نے مجموعی طور پر میچ میں 14 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 131 رنز اسکور کئے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے 1996 میں سری لنکا کے خلاف 37 گیندوں پر 11 چھکوں کی مدد سے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنایا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔