- حمزہ شہباز کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں، شاہد خاقان عباسی
- ميانمار ميں فوجی بغاوت کیخلاف مظاہرے جاری، ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی
- پی سی بی نے 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز کیلیے فرسٹ بورڈز کی منظوری دیدی
- سینیٹ الیکشن؛ آصف زرداری کا ووٹ کاسٹ کرنے اسلام آباد روانگی کا امکان
- پاکستان کا بھارتی یاتریوں کو کرتارپورصاحب آنے سے روکنے کا معاملہ اٹھانے کا فیصلہ
- خیبرپختونخوا کے ہیلتھ ورکرز کی کورونا ویکسی نیشن میں تیزی
- اپوزیشن ملکی مفادات کے مخالف ایجنڈے پر چل رہی ہے، عثمان بزدار
- سام سنگ نے 50 میگا پکسل کیمرا سینسر پیش کردیا
- طلاق کا ہرجانہ: خاتون نے گھریلو کام کاج اور بچے پالنے کا معاوضہ مانگ لیا!
- پی ایس ایل 6میں چوکوں، چھکوں کی برسات جاری
- جوکووک کیریئر کو طول دینے کے خواہاں
- اسپورٹس راؤنڈ اپ
- اے این پی رہنما کے اغوا کے بعد قتل کے خلاف بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہڑتال
- چیئرمین پی سی بی کواپنی کرسی کی فکرپڑ گئی
- رضوان قسمت کے دھنی نکلے،گیند وکٹ کو لگی مگربیلز نہ گریں
- 100ٹی20 وکٹیں، شاہین نے بمرا سے کم عمرترین بولر کا اعزاز چھین لیا
- ’’شوہر سے کہو کپتانی چھوڑ دے،میں جوئے میں رقم ہارگیا‘‘ مسزفنچ کو پیغام
- ’’ٹاس جیتو مقابلہ جیتو‘‘ روایت 10 ویں میچ میں بھی برقرار
- بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلیے ویزوں اور سیکیورٹی کی ضمانت چاہیے، چیئرمین پی سی بی
- یونائیٹڈغلطیاں نہ دہرانے کے لیے پْرعزم
مفتی قوی کو صرف تھپڑ نہیں جوتے بھی مارے ہیں، حریم شاہ

مفتی قوی یہ بھی کہتے ہیں کہ انہوں نے مجھ سے نکاح کیا ہوا ہے، حریم شاہ۔ فوٹو:فائل
کراچی: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ میں نے مفتی قوی کو صرف تھپڑ ہی نہیں جوتے بھی مارے ہیں۔
مقامی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں حریم شاہ نے کہا کہ میں نجی چینل پر ایک شو کر رہی ہوں جس کے لئے میں نے سوچا ہوا تھا کہ شو کے مہمانوں میں سب سے پہلے اُن لوگوں کو بلاؤں گی جن کی وجہ سے میری کردار کشی ہوئی۔ اسی وجہ سے دنیا کے سامنے حقیقت لانے کے لئے مفتی قوی کو شو میں بطور مہمان مدعو کیا اور لاہور سے کراچی آنے کے لئے تمام اخراجات خود اُٹھائے۔
انہوں نے بتایا کہ مفتی قوی کے ساتھ ایک لڑکی سیلفی وائرل ہوئی تھی، اُس دوران میں بیرون ملک تھی یہ بات پتا ہونے کے باوجود مفتی قوی نے جانتے بوچھتے ہوئے جھوٹ بولا کہ سیلفی میں حریم شاہ ساتھ ہے۔ جس کی وجہ سے مجھ پر بہت لعن طعن کی گئی لیکن میں نے یہ سوچ کر خاموشی اختیار کئے رکھی کہ ایک دن میں بدلہ ضرور لوں گی اور انہیں دنیا کے سامنے ذلیل و رسوا کرکے رہوں گی۔
حریم شاہ نے یہ بھی کہا کہ میں نے کچھ عرصے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانا بند کردیں تھیں اور باکو چلے گئی تھی تاہم اس دوران مفتی قوی نے مبشر لقمان کے شو میں شرکت کی اور میری نئی ویڈیو نہ آنے کی وجہ یہ بتائی کہ انہوں نے مجھ سے نکاح کر رکھا ہے اور جب میزبان مزید کچھ پوچھا تو اس پر مفتی صاحب ہنستے رہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: حریم شاہ کی لیک ویڈیو نے مفتی قوی کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا
ٹک ٹاکر نے مفتی قوی کے حوالے سے حیران کن انکشاف یہ بھی کیا کہ شو سے قبل اپنی ٹیم کے ہمراہ مفتی قوی کو ایک ریسٹورنٹ بھی لے کر گئی جہاں انہوں نے میرے ساتھ نا مناسب حرکت بھی کی لیکن اس وقت بھی میں نے خود پر قابو رکھا اور سوچا کہ اگر ابھی میں نے اپنا ردِعمل دیا تو تمام معاملات بگڑ جائیں گے اور جہاں تک تھپر مارنے والی ویڈیو کی بات ہے تو میں نے اب تک مفتی قوی کو صرف تھپڑ ہی نہیں بلکہ جوتے بھی مارے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔