کراچی: پرانی سبزی منڈی کے قریب ایدھی سینٹر میں آگ بھڑکنے سے 4 ایمبولنسیں جل کر خاکستر

ویب ڈیسک  بدھ 1 جنوری 2014
آگ کی وجہ سینٹر میں موجود کپٹرے، لکڑی کا سامان اور آفس کا تمام ریکارڈ بھی جل کرراکھ ہو گیا۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

آگ کی وجہ سینٹر میں موجود کپٹرے، لکڑی کا سامان اور آفس کا تمام ریکارڈ بھی جل کرراکھ ہو گیا۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

کراچی: کراچی میں پرانی سبزی منڈی کے قریب واقع ایدھی سینٹر میں آگ لگنے سے متعدد ایمبو لنسیں جل کر خاکستر ہو گئیں جبکہ کپٹرے، کرسیاں اور دیگر سامان بھی جل کر راکھ ہو گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان ایدھی نے بتایا کہ کراچی میں پرانی سبزی منڈی کے قریب واقع ایدھی سینٹر میں کھڑی ایمبو لنسوں کا مرمتی کام جاری تھا کہ ان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے سینٹر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ کو فوراً آگ کی اطلاع دی گئی لیکن فائر ٹینڈر تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے آگ پورے سینٹر میں پھیل گئی جس کی وجہ سے 4 ایمبو لنسیں مکمل طور پر جل گئیں جبکہ 2 ایمبو لنسوں کو جزوی تقصان پہنچا، اس کے علاوہ ایدھی سینٹر میں موجود کپٹرے، لکڑی کا سامان اور آفس کا تمام ریکارڈ بھی جل کرراکھ ہو گیا۔

ایدھی سینٹر میں لگنے والی آگ اتنی شدید تھی کی اس کے شعلے ایک میٹر طویل تھے، آگ گلنے کی وجوہات کے بارے میں ابی تک معلوم نہیں ہو سکا ہے تاہم آگ تیز ہوا کے باعث پھیلی جس کی وجہ سے نیو ٹاؤن سے حسن اسکوائر جانے والے یونی ورسٹی روڈ پر شدید ٹریفک جام ہو گیا جبکہ سینٹر کے قریب رہائش پریز افراد کو احتیاطی طور پر گھروں سے باہر نکال لیا گیا۔

دوسری جانب فائر بریگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ اطلاع ملتے ہی فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئے تھے تاہم جب وہ پہنچے تو آگ بہت زیادہ پھیل چکی تھی جس پر اب قابو پایا جا چکا ہے۔

اس کے علاوہ محمود آباد کے علاقے چنیسر گوٹھ میں بھی جھاڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس میں کسی جانی و مالی تقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔