آرمی چیف کا سیالکوٹ گیریژن کا دورہ، آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ

ویب ڈیسک  بدھ 20 جنوری 2021
آرمی چیف نے مادر وطن کے دفاع کیلئے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، آئی ایس پی آر ۔ فوٹو : فائل

آرمی چیف نے مادر وطن کے دفاع کیلئے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، آئی ایس پی آر ۔ فوٹو : فائل

سیالکوٹ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ گیریژن کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نے ان کا استقبال کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف کو ورکنگ باوٴنڈری کی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے گیریژن افسران اور جوانوں سے ملاقات بھی کی، ان کے بلند حوصلے اور جذبے کی تعریف کی جب کہ مادر وطن کے دفاع کے لئے ان کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔