محمد حفیظ نے فکسرزکی ٹیم میں واپسی کی مخالفت کردی

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 21 جنوری 2021
پاکستان کو بدنام کرنے والے کسی بھی کھلاڑی کو واپس ٹیم میں نہیں دیکھنا چاہوں گا، آل راؤنڈر۔ فوٹو: فائل

پاکستان کو بدنام کرنے والے کسی بھی کھلاڑی کو واپس ٹیم میں نہیں دیکھنا چاہوں گا، آل راؤنڈر۔ فوٹو: فائل

 لاہور: محمد حفیظ نے فکسرز کی ٹیم میں واپسی کی مخالفت کردی،

آل راؤنڈر نے کہا کہ محمد عامر میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں لیکن میں کسی شخص کے نہیں جرم کیخلاف ہوں، ریٹائرمنٹ ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔

شرجیل خان کے حوالے سے سوال پر حفیظ نے کہا کہ میں کسی کا نام نہیں لینا چاہتا مگر پاکستان کو بدنام کرنے والے کسی بھی کھلاڑی کو واپس ٹیم میں نہیں دیکھنا چاہوں گا، یہ کھلاڑی کوئی بھی کام کریں لیکن ان کو ملک کی نمائندگی کا موقع دینا مناسب نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔