- عمران خان نے خطاب میں اپنے ہی ارکان اسمبلی کو چور کہہ دیا، یوسف رضا گیلانی
- کیپٹل ہل پر ایک بار پھر حملے کی اطلاعات، واشنگٹں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ
- سندھ میں انتخابی نتائج؛ پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کو 6 باغیوں کی تلاش
- ترکی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، کور کمانڈر سمیت 10 فوجی ہلاک
- الیکشن کمیشن کا وزیراعظم کے خطاب کا نوٹس، خصوصی اجلاس طلب کرلیا
- کھلے سمندر میں لانچ پر چھاپہ، 82 کروڑ روپے کی حشیش برآمد
- ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ رک گیا
- پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا احسان مانی اور وسیم خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
- ایل پی جی کی قیمت میں 22 روپے فی کلو گرام کمی
- پی ایس ایل میچز ملتوی؛ ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا طریقہ کار طے کرلیا گیا
- ترکی کا امریکا سے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ
- کرپشن کیس؛ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی پر فرد جرم عائد
- افغانستان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 7 افراد ہلاک
- سعودی عرب نے حوثی باغیوں کا ایک اور میزائل حملہ ناکام بنا دیا
- وزیر اعظم پر اعتماد کا ووٹ؛ قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا گیا
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کرنل اور 2 اہلکاروں نے خودکشی کرلی
- عمران خان کی حکومت کو اب کوئی نہیں بچا سکتا، بلاول بھٹو زرداری
- 5 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے مجرم کو سزائے موت
- شاہی محل کی دیوار اور سرپھرے نوجوان
- ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کی غیرمعمولی کمی
کینیڈا میں رنگت کی وجہ سے دہشتگرد کے کردار دئیے جاتے تھے، احد رضامیر

جو چیز مجھے پاکستان کھینچ لائی وہ رنگت تھی، احد رضا میر فوٹوفائل
کراچی: اداکار احد رضامیرنے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان کا رخ اسلیے کیا کہ کیونکہ کینیڈا میں انہیں اس طرح کا کام نہیں مل رہا تھا جیسا کام وہ کرنا چاہتے تھے بلکہ انہیں دہشتگرد کے کردار دئیے جارہے تھے۔
پاکستان کے سینئر اداکار آصف رضا میر کے صاحبزادے احد رضامیر بھی پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہیں۔ جو ڈراما سیریل ’’یہ دل میرا‘‘، ’’یقین کا سفر‘‘، ’’عہد وفا‘‘ اورفلم’’پرواز ہے جنوں‘‘ میں بہترین اداکاری کرکے خود کو منواچکے ہیں۔
احد رضا میر پاکستان شوبز انڈسٹری میں کام کرنے سے قبل کینیڈا میں بطور تھیٹر آرٹسٹ کام کرچکے ہیں تاہم انہوں نے پاکستان آکر مقامی شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کا فیصلہ کیا۔ احد رضامیر کو ان کے کام کی وجہ سے جتنا زیادہ پسند کیاجاتا ہے وہیں انہیں نیپوٹزم کے الزامات کا سامنا بھی کرنا پڑتاہے۔
حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں احد رضا میر نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ایسے ڈاکٹرز بھی توموجود ہیں جن کے بچے ڈاکٹرز ہی بنتے ہیں، لوگوں کی نسلیں فوج میں ہوتی ہیں، سیاست میں ہوتی ہیں انہیں تو کوئی کچھ نہیں کہتا لیکن جیسے ہی ایک اداکار کا بچہ بہتر کارکردگی دکھاتا ہے تو سب کہنے لگتے ہیں اوہ نیپوٹزم(اقربا پروری)۔
احد رضامیر نے اس الزام کا دفاع کرتے ہوئے کہا ایسا نہیں ہے یار میرے خیال سے میں محنت کرتا ہوں اور امید کرتاہوں کہ میں محنت کروں کیونکہ مجھے یہی صحیح لگتا ہے۔اور مجھے لوگوں کی باتوں کا برا نہیں لگتا کیونکہ لوگوں کو سوال کرنے کا حق ہے وہ جو بھی کہتے ہیں انہیں کہنے کا حق ہے۔
احد رضامیر پاکستان شوبز انڈسٹری سے قبل کینیڈا میں بطور تھیٹر آرٹسٹ کام کرتے تھے تاہم انہوں نے 2015 میں پاکستان آکر کیریئر بنانے کا فیصلہ کیا۔ جب ان سے پاکستان آنے کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا پاکستان میں میری جڑیں ہیں ۔ میرے دادا اور والد اس انڈسٹری کا حصہ رہ چکے ہیں لہذا میں سمجھتاہوں یہ فطری تھا کہ اب یہاں کی انڈسٹری میں کام کرنے کا وقت آگیا ہے۔
لیکن ایک دوسری وجہ جو مجھے پاکستان کھینچ لائی وہ ’’رنگت‘‘ تھی۔ جانتا ہوں یہ بڑی عجیب وجہ ہے لیکن یہی حقیقت ہے یہ رنگت کا معاملہ تھا ۔ اگرچہ تھیٹر کی خوبصورتی یہ ہوتی ہے کہ وہاں رنگت اور ان سب چیزوں سے فرق نہیں پڑتا وہ سب کلر بلائنڈ ہوتا ہے۔ لیکن اس کے باوجود مجھے ویسا کام کرنے کا موقع نہیں مل رہا تھا جو میں کرنا چاہتا تھا۔
مجھے کینیڈا میں تھیٹر میں کام کے دوران مخصوص کردار ملتے تھے جو ایسے ہوتے تھے جیسے کہ آپ کو دہشتگرد کا کردار ادا کرنا ہے۔ آپ کو ایک مثالی ہندوستانی کا کردار دیا جاتا تھا ۔ جس پر میں کہتاتھا یار یہ وہ کام تو نہیں ہے جس کے لیے میں آیا ہوں۔ مجھے لگتا تھا یہ وہ چیز نہیں ہے میری سمجھ سے باہر ہے۔ اور کردار میرے مطابق نہ ہونے کی وجہ سے میں نے ٹورنٹو میں کئی کرداروں کو انکار کیا۔ پھر میرے والد نے کہا تم پاکستان کیوں نہیں چلے جاتے؟ اور پھر میں پاکستان آگیا۔
واضح رہے کہ احد رضا میر گزشتہ برس اداکارہ سجل علی سے شادی کے بندھن میں بندھے تھے دونوں کا شمار پاکستان شوبز کی خوبصورت جوڑیوں میں ہوتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔