نیویارک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کرتباہ، تین اہلکار ہلاک

ویب ڈیسک  جمعرات 21 جنوری 2021
حادثے میں امریکی نیشنل گارڈ کے 3 بہادر سپاہی ٹریننگ مشن کے دوران ہلاک ہوئے، گورنر نیویارک

حادثے میں امریکی نیشنل گارڈ کے 3 بہادر سپاہی ٹریننگ مشن کے دوران ہلاک ہوئے، گورنر نیویارک

نیویارک: نیویارک میں امریکی فوج کا ہیلی کاپٹر گرنے سے تین اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یو ایچ-60 بلیک ہاک ہیلی کاپٹرمیڈیکل ایمرجنسی کے استعمال کے لیے رکھا گیا تھا اور اس وقت بھی وہ ایک مشن پر روانہ ہورہا تھا کہ شام 6.30 منٹ پر نیویارک کے علاقے مینڈن میں گرکرتباہ ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں امریکی نیشنل گاڑڈ کے 3 اہلکار سوار تھے جو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ دوسری جانب حادثے کی تحققیات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب نیویارک کے گورنر انڈریو کومو نے ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں امریکی نیشنل گارڈ کے 3 بہادر سپاہی ٹریننگ مشن کے دوران ہلاک ہوئے۔ انہوں نے تمام ریاستی اداروں پر پرچم سرنگوں رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔