میرے دوست! اب وقت تمہارا ہے، براک اوباما کی نئے امریکی صدرکونیک تمنائیں

ویب ڈیسک  جمعرات 21 جنوری 2021

امریکیوں نے ماسک پہن کرووٹ ڈالے جوپہلے کبھی نہیں ہوا، اوباما: فوٹو: فائل

امریکیوں نے ماسک پہن کرووٹ ڈالے جوپہلے کبھی نہیں ہوا، اوباما: فوٹو: فائل

 واشنگٹن: سابق امریکی صدربراک اوباما نے نئے امریکی صدرجوبائیڈن کوکہا کہ میرے دوست اب وقت تمہارا ہے۔

گزشتہ روزڈیموکریٹک پارٹی کے ٹکٹ پرصدارتی الیکشن کے فاتح جوبائیڈن نے امریکا کے 46 ویں صدرکا حلف اٹھایا۔ صدرکے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد سابق امریکی صدربراک اوباما نے انہیں پیغام میں نیک خواہشات کا اظہاراورمبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ میرے دوست، اب وقت تمہارا ہے۔

براک اوباما نے امریکیوں کو بھی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ آپ کی وجہ سے ممکن ہوا، کیونکہ آپ نے مارچ کیا، آپ نے ماسک پہن کرووٹ ڈالے جوپہلے کبھی نہیں ہوا۔ 4 سال آپ نے جمہوریت کا دفاع کیا، اب ہمارا ملک ایک نئے دن میں داخل ہورہا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: جوبائیڈن کا پہلادن؛مسلمانوں پرسفری پابندی کےخاتمےسمیت 15 صدارتی حکم نامے جاری

واضح رہے کہ اوباما کے دوران صدارت میں جوبائیڈن امریکا کے نائب صدرتھے اوردونوں بہت اچھے دوست بھی ہیں۔ براک اوباما نے جوبائیڈن کو صدارتی میڈل آف ٖریڈم سے بھی نوازا تھا جو امریکا کے اعلیٰ ترین اعزاز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔