گوجرانوالہ میں ماں 4 بچوں سمیت قتل

ویب ڈیسک  جمعرات 21 جنوری 2021
مقتول خاتون کا شوہر اس کے ساتھ رہنے کے بجائے دوسرے گاؤں میں رہتا تھا۔ 

مقتول خاتون کا شوہر اس کے ساتھ رہنے کے بجائے دوسرے گاؤں میں رہتا تھا۔ 

گوجرانوالہ: ڈوگرانوالہ میں ایک خاتون کو اس کے 4 بچوں سمیت قتل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع علاقے ڈوگرانوالہ میں ایک خاتون اور 4 بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔ واقعہ گزشتہ رات کے کسی پہر کا ہے اور صبح اہل علاقہ نے خون دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کئے جانے والے بچے مبینہ طور پر مقتول خاتون کے ہیں، چاروں بچوں کی عمریں 5 سے 12 سال کے درمیان ہیں اور انہیں الگ الگ لے جا کر سر پر ہتھوڑے مار کر قتل کیا گیا ہے۔ مقتول خاتون کا شوہر اس کے ساتھ رہنے کے بجائے دوسرے گاؤں میں رہتا تھا۔ لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔